حدثني محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدثنا أبو الوليد الطَّيالسي، حدثنا أبو عَوَانة، عن قَتَادة، عن نضر بن عاصم، عن سُبَيع بن خالد، قال: خرجتُ إلى الكوفة زمن فُتِحَت تُستَرُ لأَجلِبَ منها بِغالًا، فدخلتُ المسجدَ فإذا صَدعٌ من الرجال تعرفُ إذا رأيتَهم أنهم من رجال الحجاز، قال: قلت: مَن هذا؟ قال: فحَدَّقَني القومُ بأبصارهم وقالوا: ما تعرفُ هذا؟ هذا حُذيفةُ صاحب رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، قال: فقال حذيفة: إنَّ الناس كانوا يسألون رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم عن الخير، وكنت أسألُه عن الشرِّ، قال: قلت: يا رسول الله، أرأيتَ هذا الخيرَ الذي أعطانا الله، يكون بعدَه شرٌّ كما كان قبلَه؟ قال:"نعم" قلت: يا رسول الله، فما العِصْمةُ من ذلك؟ قال:"السيفُ" قلت: وهل للسيف من بقيّةٍ؟ قال:"نعم" قال: قلت: ثم ماذا؟ قال:"ثم هُدْنةٌ على دَخَنٍ" قال:"جماعةٌ على فُرْقةٍ، فإن كان الله ﷿ يومئذٍ خليفةٌ ضَرَبَ ظهرَك وأخذ مالَك، فاسمَعْ وأطِعْ، وإِلَّا فمُتْ عاضًّا بجِذْلِ شجرة" قال: قلت: ثم ماذا؟ قال:"يخرجُ الدَّجالُ ومعه نهرٌ ونار، فمن وقَع في ناره وقع [أَجرُه] (1) وحُطَّ وِزره، ومن وقع في نهره وَجَبَ وِزرُه وحُطَّ أجرُه" قلت: ثم ماذا؟ قال:"ثمَّ إِنَّما هي قيام الساعة" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8332 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا سبیع بن خالد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں تستر کی فتح کے زمانے میں خچر لانے کے لیے کوفہ گیا، میں مسجد میں داخل ہوا تو وہاں لوگوں کی ایک جماعت تھی جنہیں دیکھ کر پہچانا جا سکتا تھا کہ وہ حجاز کے رہنے والے ہیں، میں نے پوچھا: یہ کون ہیں؟ لوگوں نے مجھے گھور کر دیکھا اور کہا: کیا تم انہیں نہیں جانتے؟ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابی سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ ہیں، تو حذیفہ رضی اللہ عنہ نے (بیان کرتے ہوئے) فرمایا: لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے خیر کے بارے میں سوال کرتے تھے اور میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے شر کے بارے میں پوچھتا تھا، انہوں نے کہا: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا اس خیر کے بعد جو اللہ نے ہمیں عطا فرمائی ہے، دوبارہ شر ہوگا جیسا کہ اس سے پہلے تھا؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ میں نے عرض کیا: اس سے بچاؤ کا راستہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تلوار۔“ میں نے عرض کیا: کیا تلوار کے بعد کچھ باقی رہے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ میں نے عرض کیا: پھر کیا ہوگا؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر «هُدْنَةٌ عَلَى دَخَنٍ» (دھوئیں پر مبنی صلح) ہوگی، یعنی اختلاف کے باوجود ایک گروہ بن جائے گا، اگر اس دن زمین پر اللہ کا کوئی خلیفہ (حکمران) ہو جو تمہاری پیٹھ پر مارے اور تمہارا مال چھین لے تب بھی (فتنے سے بچنے کے لیے) اس کی سنو اور اطاعت کرو، ورنہ اس حال میں موت کو گلے لگا لو کہ تم کسی درخت کی جڑ کو دانتوں سے مضبوطی سے پکڑے ہوئے ہو۔“ میں نے عرض کیا: پھر کیا ہوگا؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر دجال نکلے گا جس کے ساتھ ایک نہر اور آگ ہوگی، جو اس کی آگ میں گرا اس کا اجر (اللہ کے ہاں) واجب ہو گیا اور اس کے گناہ جھڑ گئے، اور جو اس کی نہر میں گرا اس کا گناہ ثابت ہو گیا اور اس کا اجر ضائع ہو گیا۔“ میں نے عرض کیا: پھر کیا ہوگا؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر صرف قیامت کا قیام رہ جائے گا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8537]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن من أجل سبيع بن خالد، فقد روى عنه جمع وذكره العجلي وابن حبان في الثقات» [ترقيم الرساله 8537] [ترقيم الشركة 8434] [ترقيم العلميه 8332]
الحكم على الحديث
إسناده حسن من أجل سبيع بن خالد
Grade: إسناده حسن من أجل سبيع بن خالد