☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 8509
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 8509
أخبرنا محمد بن علي الصَّنعاني بمكة حَرَسها الله تعالى، حَدَّثَنَا إسحاق بن إبراهيم، أخبرنا عبد الرزاق، عن مَعمَر، عن أبي عِمران الجَوْنيّ. وأخبرنا الحسن بن محمد بن حَلِيمٍ الدِّهْقانُ بمَرُو، أخبرنا أبو نصر أحمد بن إبراهيم السَّدَوَّري (3) ، حَدَّثَنَا سعيد بن هُبَيرة، حَدَّثَنَا حمّاد بن سَلَمة، حَدَّثَنَا أبو عمران الجَوْني، عن عبد الله بن الصامت، عن أبي ذرٍّ قال: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"يا أبا ذرٍّ، كيف تَصنعُ إذا جاع (4) الناسُ حتَّى لا تستطيعَ أن تقومَ من مسجدِك إلى فراشِك، ولا من فراشِك إلى مسجدِك؟" قال: قلت: الله ورسوله أعلمُ، قال:"تَعِفُّ" ثم قال:"كيف تَصنعُ إذا مات الناسُ حتَّى يكونَ البيتُ بالوَصِيف؟" قال: قلت: الله ورسوله أعلمُ، قال:"تَصبِرُ" ثم قال:"كيف تَصنعُ إذا أقبلَ الناسُ حتَّى تَغرقَ أحجارُ (1) الزيت بالدِّماء؟" قال: قلت: الله ورسوله أعلمُ، قال:"تأتي مَن أنت منه" قلت: فإِن أَبَى عليَّ؟ قال:"إِنْ خِفْتَ أن يَبهَرَك شُعاعُ السَّيف، فأَلْقِ طائفةَ ردائِك على وجهِك يَبُوءُ بإثمِك وإثمِه فيكونَ من أصحاب النار" قلت: أفلا أَحمِلُ السلاح؟ قال:"إذًا تُشارِكَه" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، وقد خرَّجه البخاري من حديث همّام عن أبي عِمران (3) ، وقد زاد حماد بن زيد في إسناده بين أبي عمران الجَوْني وعبد الله بن الصامت المشعَّثَ بن طَريف بزيادةٍ في المتن، وحمادُ بن زيد أثبتُ من حماد بن سَلَمة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8304 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوذر! تم اس وقت کیا کرو گے جب لوگ ایسی بھوک میں مبتلا ہو جائیں گے کہ تم اپنی مسجد سے اپنے بستر تک اور بستر سے مسجد تک جانے کی سکت نہیں رکھو گے؟“ میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم پاکدامنی اختیار کرنا (یعنی کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلانا)“ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم کیا کرو گے جب لوگ اتنی کثرت سے مریں گے کہ ایک قبر کی جگہ ایک غلام «بِالْوَصِيفِ» کے عوض ملے گی؟“ میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم صبر کرنا“ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم کیا کرو گے جب لوگ (آپس میں قتال کے لیے) اس طرح آگے بڑھیں گے کہ مدینہ کا مقام احجار الزیت خون میں ڈوب جائے گا؟“ میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم ان لوگوں کے پاس چلے جانا جن سے تمہارا تعلق ہے“ میں نے عرض کیا: اگر وہ مجھ پر (تلوار لے کر) غالب آنے کی کوشش کریں تو کیا میں ہتھیار اٹھا لوں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تب تو تم بھی اس (گناہ) میں اس کے شریک ہو جاؤ گے“ میں نے عرض کیا: تو پھر میں کیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تمہیں تلوار کی چمک سے ڈر لگے تو اپنی چادر کا پلو اپنے چہرے پر ڈال لینا، وہ تمہارا اور اپنا گناہ سمیٹ کر اہل جہنم میں سے ہو جائے گا۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، امام بخاری نے اسے ابوعمران سے ہمام کی روایت کردہ حدیث سے نکالا ہے، اور حماد بن زید نے اس کی سند میں ابوعمران جونی اور عبداللہ بن صامت کے درمیان مشعث بن طریف کا اضافہ کیا ہے جس میں متن میں بھی زیادتی ہے، جبکہ حماد بن زید، حماد بن سلمہ سے زیادہ ثقہ اور مستند ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8509]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،من جهة شيخه محمد بن علي الصنعاني، وقد سلف من هذا الوجه عند المصنّف برقم (2698)» [ترقيم الرساله 8509] [ترقيم الشركة 8406] [ترقيم العلميه 8304]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (8508) Back to Bab Next Hadith → (8510)