☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 8508
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 8508
حَدَّثَنَا أبو العباس محمد بن يعقوب، حَدَّثَنَا بَحْر بن نَصْر الخَوْلاني، حَدَّثَنَا عَبْد الله (1) بن وَهْب، أخبرني عمرو بن الحارث، عن سعيد بن [أبي] (2) هلال، عن أبانَ بن صالح، عن الشَّعْبي، عن عَوْف بن مالك الأشجعي قال: بَيْنا نحن مع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم في غزوة تَبُوك ورسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم في قُبّةٍ من أَدَم، إذ مَرَرتُ فسمع صوتي فقال:"يا عوفَ بنَ مالكٍ، ادخُلْ" فقلت: يا رسول الله، أكلِّي أم بعضي؟ قال:"بل كُلُّك قال: فدخلتُ، فقال:"يا عوف، اعدُدْ سِتًّا بين يدَيِ السّاعة" فقلت: ما هنَّ يا رسول الله؟ قال:"موتُ رسولِ الله" فبكى عوفٌ، ثم قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"قُلْ: إحدَى" قلت: إحدى، ثم قال:"فتحُ بيتِ المَقدِس، قُل: اثنتين" قلت: اثنتين، قال:"وموتٌ يكون في أمَّتي كقُعَاصِ (3) الغَنَم، قل: ثلاثٌ" قلت: ثلاث، قال:"وتُفتَحُ لهم الدنيا حتَّى يُعطَى الرَّجلُ المئة فيَسخَطُها، قل: أربع" قلت: أربع [قال] :"وفِتنةٌ لا يبقى أحدٌ من المسلمين إِلَّا دَخَلَت عليه بيتَه، قل: خمسٌ" قلت: خمس [قال] :"وهُدْنةٌ تكون بينَكم وبين بني الأصفَر يأتونكم على ثمانين غيات كل غَيايةٍ (4) اثنا عشرَ ألفًا، ثم يغْدِرون بكم حتَّى حَمْلِ امرأةٍ". قال: فلمّا كان عامُ عَمَواس زَعَمُوا أَنَّ عوف بن مالك قال لمعاذِ بن جبل: إنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال لي:"اعدُدْ ستًّا بين يَدَي الساعة"، فقد كان منهنَّ الثلاثُ وبقي الثلاثُ، فقال معاذ: إنَّ لهذا مُدّةً، ولكن خمسٌ أظلَّتكم، من أدركَ منهنَّ شيئًا ثم استطاع أن يموت فليمت: أن يَظهرَ التلاعنُ على المنابر، ويُعطَى مالُ الله على الكذب والبُهْتان (1) ، وسَفْكُ الدماء بغير حق، وتُقطَعَ الأرحام، ويُصبِحَ العبدُ لا يدري أضالٌّ هو أم مُهتدٍ (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8303 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ غزوہ تبوک میں تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم چمڑے کے ایک چھوٹے خیمے میں تشریف فرما تھے، میں وہاں سے گزرا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے میری آواز سن کر فرمایا: ”اے عوف بن مالک! اندر آ جاؤ۔“ میں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! پورا کا پورا یا میرا کچھ حصہ؟“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بلکہ پورے کے پورے آ جاؤ۔“ وہ کہتے ہیں کہ میں اندر داخل ہو گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے عوف! قیامت سے پہلے چھ چیزیں شمار کر لو۔“ میں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! وہ کیا ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”رسول اللہ کی وفات۔“ یہ سن کر سیدنا عوف رونے لگے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کہو: ایک۔“ میں نے کہا: ”ایک۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بیت المقدس کی فتح، کہو: دو۔“ میں نے کہا: ”دو۔“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اور ایک ایسی موت جو میری امت میں اس طرح پھیلے گی جیسے بکریوں میں «قُعَاصِ» یعنی گردن توڑ بخار کی بیماری پھیلتی ہے، کہو: تین۔“ میں نے کہا: ”تین۔“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اور لوگوں کے لیے دنیا کی دولت کھول دی جائے گی یہاں تک کہ ایک آدمی کو سو دینار دیے جائیں گے تو وہ اسے کم سمجھ کر اس پر ناراض ہوگا، کہو: چار۔“ میں نے کہا: ”چار۔“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اور ایسا فتنہ ہوگا جس سے مسلمانوں کا کوئی گھر ایسا نہ بچے گا جس میں وہ داخل نہ ہو، کہو: پانچ۔“ میں نے کہا: ”پانچ۔“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اور تمہارے اور بنو اصفر یعنی رومیوں کے درمیان صلح ہوگی، پھر وہ تمہارے پاس اسی (80) جھنڈوں کے تلے آئیں گے اور ہر جھنڈے کے نیچے بارہ ہزار فوجی ہوں گے، پھر وہ تمہارے ساتھ غداری کریں گے یہاں تک کہ حاملہ عورت کے پیٹ کے بچے کے متعلق بھی غداری کریں گے۔“ راوی کہتے ہیں کہ جب طاعونِ عمواس کا سال آیا تو عوف بن مالک نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا تھا کہ قیامت سے پہلے چھ چیزیں شمار کر لو، ان میں سے تین واقع ہو چکی ہیں اور تین باقی ہیں۔ سیدنا معاذ نے فرمایا: ان کے لیے ایک مدت مقرر ہے، لیکن پانچ فتنے تم پر سایہ فگن ہو چکے ہیں، جو ان میں سے کسی کو پائے اور اسے موت مل سکے تو وہ مر جائے: منبروں پر ایک دوسرے پر لعنت بھیجنے کا رواج ہو جانا، جھوٹ اور بہتان پر اللہ کا مال یعنی سرکاری وظیفہ تقسیم کیا جانا، ناحق خون بہایا جانا، قطع رحمی کرنا، اور آدمی اس حال میں صبح کرے کہ اسے پتہ نہ ہو کہ وہ ہدایت پر ہے یا گمراہی پر۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے، لیکن انہوں نے اسے اس سیاق کے ساتھ روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8508]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 8508] [ترقيم الشركة 8405] [ترقيم العلميه 8303]
← Previous Hadith (8507) Back to Bab Next Hadith → (8509)