حَدَّثَنَا أبو أحمد بكر بن محمد الصَّيرَفي بمَرْو، حَدَّثَنَا أبو الأحوَص محمد بن الهَيثم القاضي، حَدَّثَنَا محمد بن كَثير المِصِّيصي، حَدَّثَنَا الأوزاعي، عن حسّان بن عَطيّة، عن ذي مِخمَر - رجل من أصحاب النَّبِيّ صلى الله عليه و آله وسلم -، وهو ابن أخي النَّجَاشيّ - أنه سمع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"لتُصالِحون الرُّومَ صُلحًا آمنًا حتَّى تَغْزُونَ أنتم وهم عدوًّا من ورائهم، فتُنصَرون وتَغنَمون، وتنصرفون حتَّى تنزلوا بمَرْجٍ ذي تُلُول، فيقولُ قائل من الروم: غَلَبَ الصَّليبُ، ويقول قائل من المسلمين: بل اللهُ غَلَبَ، فيَتداوَلانِها بينهم، فيَثُورُ المسلمُ إلى صليبِهم وهم منهم غيرُ بعيد فيَدُقُّه، ويَثُورُ الرومُ إلى كاسرِ صليبِهم فيقتلونَه، ويَثُورُ المسلمون إلى أسلحتِهم فيُقتَلون، فيُكرِمُ اللهُ ﷿ تلك العِصابةَ من المسلمين بالشهادة، فيقول الرُّومُ لصاحب الروم: كَفَيْناكَ جَدَّ العرب، فيَغدِرُون، فيجتمعون للمَلحَمةِ، فيأتونكم تحتَ ثمانينَ غايةً، تحتَ كلِّ غايةٍ اثنا عَشَرَ ألفًا" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8298 - صحيح
الترجمة: طلحہ بابر
سیدنا ذو مخمر رضی اللہ عنہ (جو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابی اور نجاشی کے بھتیجے تھے) سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”تم عنقریب رومیوں کے ساتھ ایک پرامن صلح کرو گے، یہاں تک کہ تم اور وہ مل کر اپنے پیچھے موجود ایک (مشترکہ) دشمن سے جنگ کرو گے، پھر تمہیں نصرت ملے گی اور تم مالِ غنیمت حاصل کرو گے، پھر تم وہاں سے واپس پلٹو گے یہاں تک کہ تم ٹیلوں والی ایک چراگاہ «مَرْجٍ ذِي تُلُول» میں قیام کرو گے، تب رومیوں میں سے ایک شخص (صلیب بلند کر کے) کہے گا: صلیب غالب آگئی، اور مسلمانوں میں سے ایک شخص (جواباً) کہے گا: بلکہ اللہ غالب آیا، وہ دونوں آپس میں یہ تکرار کریں گے، پھر ایک مسلمان ان کی صلیب کی طرف بڑھے گا جبکہ وہ ان سے زیادہ دور نہیں ہوگی اور اسے توڑ دے گا، اس پر رومی مشتعل ہو کر اپنے صلیب توڑنے والے پر حملہ کر کے اسے قتل کر دیں گے، پھر مسلمان اپنے ہتھیاروں کی طرف لپکیں گے اور وہ (بھی) قتل کیے جائیں گے، پس اللہ عزوجل مسلمانوں کی اس جماعت کو شہادت کے مرتبے سے سرفراز فرمائے گا، تب رومی اپنے بادشاہ سے کہیں گے: ہم نے عربوں کی طاقت کو آپ کی طرف سے ختم کر دیا ہے، پھر وہ غداری کریں گے اور بڑی جنگ «المَلحَمة» کے لیے جمع ہوں گے، وہ تمہارے پاس اسی (80) جھنڈوں کے تلے آئیں گے اور ہر جھنڈے کے نیچے بارہ ہزار (فوجی) ہوں گے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8503]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذ إسناد معضل بين حسان بن عطية وذي مِخمَر» [ترقيم الرساله 8503] [ترقيم الشركة 8400] [ترقيم العلميه 8298]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
الحكم: حديث صحيح