☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 8483
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 8483
حَدَّثَنَا أبو بكر أحمد بن سلمان الفقيه ببغداد حَدَّثَنَا أحمد بن زهير ابن حَرْب، حَدَّثَنَا موسى بن إسماعيل، حَدَّثَنَا حمّاد بن سَلَمة، حَدَّثَنَا عاصم بن بَهْدلة، عن زِرّ بن حُبَيش، عن ابن مسعود قال: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"عُرِضَت عليَّ الأممُ بالمَوسِم، فرأيت جَمْعَهم، فأعجَبَني كَثرتُهم وهيئتُهم قد مَلَؤوا السهلَ والجبلَ، فقيل: أيْ محمدُ، رضيتَ؟ فأقول: نعم أيْ ربِّ، فقال: إنَّ لك مع هؤلاء سبعين ألفًا يدخلون الجنَّة بغير حسابٍ، وهم الذين لا يَسْتَرقُون ولا يَكتَوُون وعلى ربِّهم يتوكَّلون"، فقام عُكَّاشة بن مِحصَن فقال: يا رسولَ الله، ادعُ الله أن يجعلَني منهم، فدعا له، فقام رجلٌ آخرُ، فقال: يا رسول الله، ادعُ الله أن يجعلَني منهم، فقال:"سَبَقَك إليها عُكّاشةُ" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد من أوجهٍ، ولم يُخرجاه. وليس فيه نهيٌ عن الرُّقَى، لم يُؤثَر (2) التوكلُ عليه، والدليل على ذلك:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8278 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”حج کے موسم میں مجھ پر تمام امتیں پیش کی گئیں، میں نے ان کا بڑا اجتماع دیکھا تو ان کی کثرت اور ان کی ہیئت (شان و شوکت) نے مجھے بہت خوش کیا کیونکہ انہوں نے میدان اور پہاڑ بھر دیے تھے۔ مجھ سے پوچھا گیا: اے محمد! کیا آپ راضی ہیں؟ میں نے عرض کی: جی ہاں، اے میرے رب! پھر اللہ نے فرمایا: ان لوگوں کے ساتھ آپ کی امت کے ستر ہزار ایسے لوگ بھی ہیں جو بغیر حساب کے جنت میں داخل ہوں گے، یہ وہ لوگ ہیں جو نہ دم کرواتے ہیں، نہ داغواتے ہیں (علاج کے لیے آگ سے جلوانا) اور اپنے رب پر توکل کرتے ہیں۔“ یہ سن کر سیدنا عکاشہ بن محصن رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! اللہ سے دعا کریں کہ وہ مجھے ان میں شامل کر دے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے لیے دعا فرمائی۔ پھر ایک اور شخص کھڑا ہوا اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! اللہ سے دعا کریں کہ وہ مجھے بھی ان میں شامل کر دے، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”عکاشہ تم سے بازی لے گئے۔“
یہ حدیث کئی طرق سے صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ اس میں دم (رقیہ) کی ممانعت نہیں ہے بلکہ یہ اس صورت میں ہے جب توکل صرف دم پر ہی کر لیا جائے (یعنی اللہ پر بھروسہ نہ رہے)۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الرُّقَى وَالتَّمَائِمِ/حدیث: 8483]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل عاصم بن بهدلة» [ترقيم الرساله 8483] [ترقيم الشركة 8380] [ترقيم العلميه 8278]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
← Previous Hadith (8482) Back to Bab Next Hadith → (8484)