أخبرنا علي بن محمد بن عُقْبة الشَّيباني بالكوفة، حَدَّثَنَا إبراهيم بن إسحاق الزُّهري، حَدَّثَنَا مُحاضِر بن المُورِّع، حَدَّثَنَا الأعمش، عن أبي سفيان (2) ، عن جابر بن عبد الله قال: جاء رجلٌ من الأنصار يقال له: عَمرو بن حَزْم، وكان يَرقِي من الحيّة، فقال: يا رسول الله، إنك نهيتَ عن الرُّقى وأنا أَرقي من الحيَّة، قال:"قُصَّها عليَّ"، فقصَّها، فقال:"لا بأسَ بهذه، هذه مَواثيقُ". قال: وجاء خالي من الأنصار، وكان يَرقي من العقرب، فقال: يا رسول الله، إنك نهيتَ عن الرُّقى، وأنا أَرقي من العقرب، قال:"مَن استطاع أن يَنفَعَ أخاه فليَفعَلْ" (3) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8277 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انصار کا ایک شخص جسے عمرو بن حزم کہا جاتا تھا حاضر ہوا، وہ سانپ کے ڈسے کا دم کیا کرتا تھا، اس نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! آپ نے دم کرنے سے منع فرمایا ہے جبکہ میں سانپ کا دم کرتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ مجھے سناؤ،“ اس نے سنایا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس میں کوئی حرج نہیں، یہ تو عہد و پیمان (مواثیق) ہیں۔“ راوی کہتے ہیں کہ میرے انصاری ماموں بھی آئے جو بچھو کا دم کیا کرتے تھے، انہوں نے بھی یہی عرض کی کہ آپ نے دم سے منع فرمایا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے جو اپنے بھائی کو نفع پہنچانے کی استطاعت رکھتا ہو، وہ ضرور ایسا کرے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الرُّقَى وَالتَّمَائِمِ/حدیث: 8482]
تخریج الحدیث
«حديث قوي، وهذا إسناد حسن من أجل محاضر بن المورِّع، وقد توبع، وأبو سفيان» [ترقيم الرساله 8482] [ترقيم الشركة 8379] [ترقيم العلميه 8277]
Grade: حديث قوي