أخبرَناه أبو بكر الشافعي، حدثني إسحاق بن الحسن الحَرْبيّ، حَدَّثَنَا عبد الله بن رَجَاء، حَدَّثَنَا إسرائيل، عن أبي إسحاق، فذكر الحديث (1) . قال الحاكم ﵁: قد ذكرتُ من طُرق هذا الحديثِ أقلَّ من النصف، فإني تَتبَّعتُ من اتفق الشيخانِ ﵄ على الحُجَّة به في"الصحيحين"، وبقي في كتابي أكثرُ من النِّصف ليتأمّلَ طالبُ هذا العلم: أيُترَكُ مثل هذا الحديث على اشتهاره وكثرة رواته، بأن لا يوجد له عن الصحابي إلَّا تابعيٌّ واحد مقبول ثقة؟ قال لي أبو الحسن علي بن عمر الحافظ ﵀: لِمَ أسقطا حديثَ أسامة بن شريك من الكتابين؟ قلت: لأنهما لم يَجِدَا لأسامة بن شَريك راويًا غيرَ زياد بن علاقة. فحدَّثني أبو الحسن ﵁، وكتبه لي بخطِّه، قال: قد أخرج البخاري ﵀ عن يحيى بن حمَّاد، عن أبي عَوانة عن بَيَان بن بِشْر، عن قيس بن أبي حازم، عن مِرْداسٍ الأسلميّ، عن النَّبِيّ صلى الله عليه و آله وسلم أنه قال:"يذهبُ الصالحون أسلافًا" الحديث (2) ، وليس لمِرداس راوٍ غيرُ قيس. وقد أخرج البخاري (3) حديثين عن زُهرة بن مَعبَد، عن جَدِّه عبد الله بن هشام بن زُهْرة، عن النَّبِيِّ صلى الله عليه و آله وسلم، وليس لعبد الله راوٍ غيرُ زُهْرة. وقد اتفقا جميعًا على إخراج حديث قيس بن أبي حازم، عن عَدِيّ بن عَميرة، عن النَّبِيّ صلى الله عليه و آله وسلم أنه قال:"مَن استعملناه على عمل" (4) ، وليس لعَديّ بن عَميرة راوٍ غيرُ قيس (5) . وقد اتفقا جميعًا على حديث مَجْزَأة بن زاهر الأسلميّ، عن أبيه، عن النَّبِيّ صلى الله عليه و آله وسلم في النهي عن لحوم الحُمُر الأهليّة (1) ، وليس لزاهرٍ راوٍ غيرُ مَجْزأة. وأخرَج البخاري حديث الحسن عن عَمرو بن تَغلِبَ (2) ، وليس لعمرو راوٍ غيرُ الحسن (3) ، وأخرج أيضًا حديث الزُّهْري (4) ، وأخرجا جميعًا حديث الحسن عن عمرو بن تَغلِب، وليس له راو غيرُ الحسن (5) . وحديث زياد بن عِلاقة عن أسامة بن شَريك أصحُّ وأشهرُ وأكثرُ رواةً من هذه الأحاديث، قال أبو الحسن: وقد روى عليُّ بن الأقمر ومجاهد عن أسامة بن شَريك (6) . وقد رُوي هذا الحديث عن جابر بن عبد الله وأبي سعيد الخُدْري عن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم. أما حديث جابر:
Translation: طلحہ بابر
اسرائیل نے ابواسحاق کے واسطے سے یہی حدیث بیان کی ہے۔ امام حاکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے اس حدیث کے جتنے طرق (سندیں) بیان کیے ہیں وہ نصف سے بھی کم ہیں، میں نے ان راویوں کو تلاش کیا ہے جن کی حجیت پر شیخین (امام بخاری و مسلم) نے اپنی صحیحین میں اتفاق کیا ہے، لیکن میری اس کتاب میں ابھی آدھے سے زیادہ حصے کا ذکر باقی ہے تاکہ اس علم کا طالب غور کر سکے کہ کیا ایسی حدیث کو اس کی شہرت اور کثیر راویوں کے باوجود اس بنا پر چھوڑ دیا جائے گا کہ صحابی سے روایت کرنے والا صرف ایک ثقہ و مقبول تابعی ہے؟ امام ابوالحسن علی بن عمر الحافظ (دارقطنی) رحمہ اللہ نے مجھ سے پوچھا: ان دونوں (امام بخاری و مسلم) نے اپنی کتابوں سے اسامہ بن شریک کی حدیث کو کیوں ساقط کیا؟ میں نے عرض کی: اس لیے کہ انہیں اسامہ بن شریک سے روایت کرنے والا زیاد بن علاقہ کے سوا کوئی اور راوی نہیں ملا۔ تب ابوالحسن رحمہ اللہ نے مجھ سے یہ بات کہی اور اسے اپنے ہاتھ سے لکھ کر دیا کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے یحییٰ بن حماد کی سند سے، ابوعوانہ، بیان بن بشر اور قیس بن ابی حازم کے واسطے سے مرداس اسلمی رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث نقل کی ہے: ”صالح لوگ یکے بعد دیگرے چلے جائیں گے“ حالانکہ مرداس کا قیس کے سوا کوئی راوی نہیں۔
اسی طرح امام بخاری نے زہرہ بن معبد کی سند سے ان کے دادا عبداللہ بن ہشام بن زہرہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی دو احادیث نقل کی ہیں جبکہ عبداللہ کا زہرہ کے سوا کوئی راوی نہیں۔ نیز ان دونوں (بخاری و مسلم) نے قیس بن ابی حازم کی عدی بن عمیرہ سے مروی اس حدیث کی تخریج پر اتفاق کیا ہے جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جسے ہم کسی کام پر عامل مقرر کریں“ حالانکہ عدی بن عمیرہ کا قیس کے سوا کوئی راوی نہیں۔ اسی طرح ان دونوں نے مجزاہ بن زاہر اسلمی کی اپنے والد سے روایت کردہ اس حدیث پر اتفاق کیا ہے جس میں گھریلو گدھوں کے گوشت سے منع فرمایا گیا ہے جبکہ زاہر کا مجزاہ کے سوا کوئی راوی نہیں۔
امام بخاری نے حسن بصری کی عمرو بن تغلب سے مروی حدیث بھی نقل کی ہے جبکہ عمرو کا حسن کے سوا کوئی راوی نہیں ہے۔ حالانکہ زیاد بن علاقہ کی اسامہ بن شریک سے مروی یہ حدیث ان تمام احادیث سے زیادہ صحیح، مشہور اور کثیر راویوں والی ہے۔ ابوالحسن (دارقطنی) فرماتے ہیں: (یہ کہنا درست نہیں کہ اسامہ سے صرف ایک راوی ہے کیونکہ) علی بن اقمر اور مجاہد نے بھی اسامہ بن شریک سے روایت کی ہے۔ اس حدیث کی تائید میں سیدنا جابر بن عبداللہ اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہم سے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی احادیث مروی ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8422]
تخریج الحدیث
«إسناده قوي من أجل عبد الله بن رجاء وهو أبو عمر الغُدَاني. وأبو إسحاق» [ترقيم الرساله 8422] [ترقيم الشركة 8320]
الحكم على الحديث
إسناده قوي
Grade: إسناده قوي