☽ 9 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مستدرک الحاکم

حدیث نمبر: 8393
کتب← مستدرک الحاکم← ابواب← باب← حدیث نمبر 8393
حدیث نمبر: 8393 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حَدَّثَنَا أبو العبَّاس محمد بن يعقوب، حَدَّثَنَا الحسن بن علي بن عَفَّان العامريّ، حَدَّثَنَا محمد بن فُضَيل، عن حُصَين، عن عبد الرحمن بن أبي ليلى، عن أبي أيوب، عن النَّبِيّ صلى الله عليه و آله وسلم قال:"إنِّي رأيتُ في المنام غَنَمًا سُودًا يَتبعُها (1) غَنَمٌ عُفْرٌ، يا أبا بكر، اعبُرْها" فقال أبو بكر: يا رسول الله هي العربُ تَتْبعُك، ثم تَتبعُها العَجَمُ حتَّى تَعْمُرَها، فقال النَّبِيّ صلى الله عليه و آله وسلم:"هكذا عَبَرَها المَلَكُ سَحَرَ" (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8193 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے خواب میں دیکھا کہ کالی بھیڑیں ہیں جن کے پیچھے سفید بھیڑیں چل رہی ہیں، اے ابوبکر! اس کی تعبیر بیان کریں،“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! اس سے مراد عرب لوگ ہیں جو آپ کی پیروی کریں گے، پھر ان کے پیچھے عجم (غیر عرب) آئیں گے یہاں تک کہ وہ اسے (اسلام سے) بھر دیں گے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”فرشتے نے سحری کے وقت اسی طرح تعبیر دی تھی۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ تَعْبِيرِ الرُّؤْيَا/حدیث: 8393]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، وهذا إسناد رجاله ثقات إلا أنه قد اختُلف في إسناده» [ترقيم الرساله 8393] [ترقيم الشركة 8294] [ترقيم العلميه 8193]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره
الحكم: صحيح لغيره
پچھلی حدیث → (8392) باب پر واپس ← اگلی حدیث (8394)