☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 8391
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 8391
أخبرنا أبو العبَّاس محمد بن أحمد المَحبُوبي، حدَّثنا أبو عيسى محمد بن عيسى التِّرمذيُّ، حدَّثنا سهل بن إبراهيم البَصْري، حدَّثنا مَسْعَدة بن اليَسَع، عن محمد بن عمرو بن عَلْقمة، عن يحيى بن عبد الرحمن بن حاطبٍ قال: اجتمع نساءٌ من نساء المؤمنين عند عائشة أم المؤمنين، فقالت امرأةٌ منهن: والله لا يُعذِّبُني الله أبدًا، إنما بايعتُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم على أن لا أُشرك بالله شيئًا، ولا أسرقَ، ولا أقتُلَ ولدي، ولا آتيَ ببُهتانٍ أَفتريه بين يديَّ ورِجْليَّ، ولا أعصيَه في معروف، وقد وَفَّيتُ، قال: فرَجَعَت إلى بيتها فأُتِيَتْ في منامها، فقيل: أنتِ المُتألِّيةُ على الله تعالى أن لا يعذِّبَكِ، فكيف بقولكِ فيما لا يَعنيك، ومَنْعِكِ ما لا يُغنيك؟ قال: فرَجَعَت إلى عائشة فقالت لها: إني أُتِيتُ في منامي فقيل لي كذا وكذا، وإني أستغفرُ الله وأتوبُ إليه (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8191 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
یحییٰ بن عبدالرحمن بن حاطب سے روایت ہے کہ مومن عورتوں کی کچھ جماعت ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس جمع ہوئی، ان میں سے ایک عورت نے کہا: اللہ کی قسم! اللہ مجھے کبھی عذاب نہیں دے گا، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس بات پر بیعت کی تھی کہ میں اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراؤں گی، نہ چوری کروں گی، نہ اپنی اولاد کو قتل کروں گی، نہ اپنے ہاتھ پاؤں کے درمیان سے کوئی بہتان گھڑ کر لاؤں گی، اور نہ ہی کسی نیک کام میں آپ کی نافرمانی کروں گی، اور میں نے یہ سب پورا کیا ہے، راوی کہتے ہیں کہ جب وہ اپنے گھر واپس گئی تو اسے خواب میں دکھایا گیا اور کہا گیا: کیا تم ہی وہ ہو جو اللہ پر قسم کھا کر کہتی ہو کہ وہ تمہیں عذاب نہیں دے گا؟ پھر تمہارا ان باتوں میں پڑنا جو تمہارے مطلب کی نہیں اور تمہارا ان چیزوں کو روکنا جو تمہیں بے نیاز نہیں کرتیں (اس کا کیا بنے گا)؟ وہ دوبارہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئی اور عرض کی: مجھے خواب میں اس اس طرح کہا گیا ہے، اور میں اللہ سے استغفار کرتی ہوں اور اس کے حضور توبہ کرتی ہوں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ تَعْبِيرِ الرُّؤْيَا/حدیث: 8391]
تخریج الحدیث
«الحديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف جدًّا، مسعدة بن اليسع متروك الحديث واتهمه أبو داود بالكذب، لكن الحديث صحَّ من غير طريقه عن عبد الله بن عون بما يغني عن طريق مسعدة هذا» [ترقيم الرساله 8391] [ترقيم الشركة 8292] [ترقيم العلميه 8191]
الحكم على الحديث
الحديث صحيح
Grade: الحديث صحيح
← Previous Hadith (8390) Back to Bab Next Hadith → (8392)