حدَّثنا محمد بن صالح بن هانئ، حدَّثنا الفضل بن محمد الشَّعْراني، حدَّثنا إبراهيم بن حمزة، حدَّثنا عبد العزيز بن محمد، أخبرني يزيد بن خُصَيفة، عن محمد بن عبد الرحمن بن ثَوْبان، عن أبي هريرة: أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم أُتِيَ بسارقٍ قد سَرَق شَمْلةً، فقالوا: يا رسولَ الله، إنَّ هذا سَرَقَ، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"ما إِخَالُه سَرَقَ" فقال السارق: بلى يا رسول الله، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"اذهبُوا به فاقطَعُوه، ثم احسِمُوه، ثم ائتُوني به" فقُطِعَ ثم أُتِيَ به، فقال:"تُبْ إلى الله" فقال: تبتُ إلى الله، فقال:"تابَ اللهُ عليك" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8150 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بارگاہ میں ایک چور لایا گیا جس نے ایک کمبل نما چادر چوری کی تھی، لوگوں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! اس نے چوری کی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میرا نہیں خیال کہ اس نے چوری کی ہو گی“، اس پر چور نے خود اعتراف کرتے ہوئے کہا: کیوں نہیں اے اللہ کے رسول! (میں نے ہی چوری کی ہے)، تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے لے جاؤ اور اس کا ہاتھ کاٹ دو، پھر (خون روکنے کے لیے) کٹے ہوئے مقام کو داغ دو، پھر اسے میرے پاس لاؤ“، چنانچہ اس کا ہاتھ کاٹا گیا اور پھر اسے لایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے حضور توبہ کرو“، اس نے عرض کی: میں نے اللہ کے حضور توبہ کی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے تمہاری توبہ قبول فرما لی ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے اور امام مسلم کی شرط پر ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 8349]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، وهذا إسناد رجاله لا بأس بهم، لكن عبد العزيز بن محمد» [ترقيم الرساله 8349] [ترقيم الشركة 8250] [ترقيم العلميه 8150]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره
Grade: صحيح لغيره