ما أخبرَناه أبو بكر محمد بن عبد الله الحَفيد، حدَّثنا أحمد بن محمد بن نصر، حدَّثنا عمرو (1) بن طلحة القَنَّاد، حدَّثنا أسباطُ بن نصر الهَمْداني، عن سِمَاك بن حَرْب، عن حُمَيدٍ ابن أخت صفوان، عن صفوان بن أُميّة، قال: كنت نائمًا في المسجد وعليَّ خَمِيصةٌ لي ثمنُ ثلاثين درهمًا، فجاء رجلٌ فاختَلَسَها مني، فأُخِذَ الرجلُ فجِيءَ به إلى النبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم، فأمرَ به أن يُقطَعَ، فأتيتُه فقلت: أتقطَعُه من أجل ثلاثين درهمًا؟! أنا أبيعُه وأنسِئُه ثمنَها، قال:"فهلا كان هذا قبلَ أن تأتيَني به" (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8149 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
سیدنا صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں مسجد میں سو رہا تھا اور میرے اوپر میری ایک سیاہ چادر تھی جس کی قیمت تیس درہم تھی، اتنے میں ایک شخص آیا اور اسے مجھ سے چھین کر بھاگ گیا، وہ شخص پکڑا گیا اور اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بارگاہ میں لایا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم صادر فرمایا، میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”کیا آپ محض تیس درہم کی خاطر اس کا ہاتھ کاٹ دیں گے؟ میں تو وہ چادر اسے فروخت کر دیتا ہوں اور قیمت کی ادائیگی میں اسے مہلت دے دیتا ہوں“، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اسے میرے پاس لانے سے پہلے ایسا کیوں نہ کیا؟“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 8348]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف، حميد» [ترقيم الرساله 8348] [ترقيم الشركة 8249] [ترقيم العلميه 8149]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره
Grade: صحيح لغيره