☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 8307
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 8307
أخبرني أبو بكر بن أبي دارِم الحافظ بالكوفة، حدَّثنا أحمد بن موسى التَّميمي، حدَّثنا مِنْجاب بن الحارث، حدَّثنا عبد الملك بن هارون بن عَنترة، عن أبيه، عن جدِّه، عن عمرو بن العاص: أنه زار عمَّةً له، فدعت له بطعام، فأبطأَتِ الجاريةُ فقالت: ألا تَستعجِلي يا زانيةُ! فقال عمرو: سبحان الله، لقد قلتِ أمرًا عظيمًا، هل اطَّلَعتِ منها على زِنًى؟ قالت: لا والله، فقال عمرو: إني سمعتُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"أيُّما عبدٍ أو امرأةٍ قال أو قالت لوليدِتها: يا زانيةُ، ولم تطَّلِعُ منها على زناءٍ، جلدَتْها وَليدتُها يومَ القيامة، لأنه لا حدَّ لهنَّ في الدنيا" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه، إنما اتفقا في هذا الباب على حديث عبد الرحمن بن أبي نُعْم (2) ، عن أبي هريرة:"مَن قَذَفَ مملوكَه بالزِّنى، أُقيم عليه الحدُّ يومَ القيامة" (3) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8108 - بل عبد الملك بن هارون متروك باتفاق حتى قيل فيه دجال
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنی ایک پھوپھی کی زیارت کی، انہوں نے کھانا طلب کیا تو خادمہ نے آنے میں دیر کر دی، اس پر ان کی پھوپھی نے کہا: اے زانیہ! تو جلدی کیوں نہیں کرتی؟ سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے فرمایا: سبحان اللہ! آپ نے بہت سنگین بات کہی ہے، کیا آپ نے اسے زنا کرتے دیکھا ہے؟ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم، نہیں! تو سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس کسی مرد یا عورت نے اپنی خادمہ کو ”اے زانیہ“ کہا جبکہ اس نے اس سے بدکاری کا صدور ہوتے نہ دیکھا ہو، تو قیامت کے دن وہ خادمہ اسے کوڑے مارے گی، کیونکہ دنیا میں ان (غلاموں اور لونڈیوں) کے لیے (قذف کی) کوئی حد نہیں ہے۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، البتہ انہوں نے اس باب میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی اس حدیث پر اتفاق کیا ہے کہ: ”جس نے اپنے غلام پر زنا کی تہمت لگائی، اس پر قیامت کے دن حد قائم کی جائے گی۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 8307]
تخریج الحدیث
«إسناده تالف، ابن أبي دارم» [ترقيم الرساله 8307] [ترقيم الشركة 8208] [ترقيم العلميه 8108]
الحكم على الحديث
إسناده تالف
Grade: إسناده تالف
← Previous Hadith (8306) Back to Bab Next Hadith → (8308)