☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 8293
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 8293
أخبرنا أبو العباس محمد بن أحمد المحبوبي، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا عبيد الله بن موسى، أخبرنا علي بن صالح، عن سِمَاك بن حرب، عن عِكرمة، عن ابن عباس قال: كانت قُرَيظَةُ والنَّضِيرُ، وكان [النضيرُ أشرفَ] (2) من قريظةَ، فكان إذا قَتَلَ رجلٌ من قريظةَ رجلًا من النضير قُتِلَ به، وإذا قَتَلَ رجلٌ من النَّضير رجلًا من قريظةَ [فُدِيَ بمئةِ وَسْقٍ من تمر، فلما بُعِثَ النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم قَتَلَ رجلٌ من النَّضير رجلًا من قريظةَ] (3) قالوا: ادفَعُوه إلينا نقتُلْه، فقالوا: بينَنا وبينَكم النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم، فأتَوه فنزلت: ﴿وَإِنْ حَكَمْتَ فَاحْكُم بَيْنَهُم بِالْقِسْطِ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ﴾ [المائدة: 42] [والقِسطُ] النَّفْسُ بالنَّفسِ، ثم نزلت: ﴿أَفَحُكْمَ الْجَاهليَّةِ يَبْغُونَ﴾ [المائدة: 50] (4) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8094 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ (مدینہ میں) بنو قریظہ اور بنو نضیر دو قبیلے تھے، بنو نضیر کو بنو قریظہ پر فوقیت حاصل تھی، چنانچہ جب بنو قریظہ کا کوئی شخص بنو نضیر کے کسی آدمی کو قتل کر دیتا تو اس کے بدلے اسے قتل کر دیا جاتا، لیکن جب بنو نضیر کا کوئی شخص بنو قریظہ کے کسی آدمی کو قتل کرتا تو قصاص کے بجائے اس کی دیت سو وسق کھجور مقرر تھی، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مبعوث ہوئے تو بنو نضیر کے ایک شخص نے بنو قریظہ کے ایک آدمی کو قتل کر دیا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسے ہمارے حوالے کرو تاکہ ہم اسے قصاص میں قتل کریں، انہوں نے کہا: ہمارے اور تمہارے درمیان نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فیصلہ کریں گے، وہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آئے تو یہ آیت نازل ہوئی: ﴿وَإِنْ حَكَمْتَ فَاحْكُم بَيْنَهُم بِالْقِسْطِ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ﴾ [سورة المائدة: 42] اور انصاف (قسط) یہ ہے کہ جان کے بدلے جان لی جائے، پھر یہ آیت نازل ہوئی: ﴿أَفَحُكْمَ الْجَاهليَّةِ يَبْغُونَ﴾ [سورة المائدة: 50] ”کیا یہ جاہلیت کا فیصلہ چاہتے ہیں؟“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 8293]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف، ففي بعض روايات سماك بن حرب عن عكرمة اضطراب، وقد اختلف على عكرمة في لفظه كما سيأتي» [ترقيم الرساله 8293] [ترقيم الشركة 8194] [ترقيم العلميه 8094]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف
← Previous Hadith (8292) Back to Bab Next Hadith → (8294)