حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبار، حدثنا يونس بن بُكير، عن محمد بن إسحاق، قال: حدثني محمد بن طلحة بن يزيد بن رُكَانة، عن إسماعيل بن إبراهيم الشَّيباني، عن ابن عباس قال: أُتِيَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم بيهوديٍّ ويهودية قد زَنَيا وقد أحصَنا، فسألوه أن يَحكُمَ فيهما، فحَكَمَ فيهما بالرَّجم فرَجَمَهما في قُبُل المسجد في بني غَنْم، فلما وَجَدَ مسَّ الحِجارة قام إلى صاحبتِه، فجَنَأَ عليها لِيَقِيَها مسَّ الحِجارة، وكان ممّا صَنَعَ الله لرسوله صلى الله عليه و آله وسلم قيامه إليها يَقِيها الحِجارة (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. ولعلَّ متوهِّمًا من غير أهل الصَّنعة يتوهَّم أن إسماعيل الشيباني هذا مجهول، وليس كذلك فقد روى عنه عمرو بن دينار الأثرم:
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس ایک یہودی مرد اور ایک یہودی عورت لائے گئے جنہوں نے زنا کیا تھا اور وہ دونوں شادی شدہ تھے، انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ان کے متعلق فیصلہ کرنے کی درخواست کی، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے بارے میں رجم کا فیصلہ فرمایا اور انہیں مسجد کے سامنے بنو غنم کے علاقے میں رجم کیا گیا، جب یہودی نے پتھروں کی چوٹ محسوس کی تو وہ اپنی ساتھی عورت کی طرف جھکا تاکہ اسے پتھروں سے بچا سکے، اور یہ اللہ کی طرف سے اپنے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لیے (سچائی کا) ثبوت تھا کہ وہ شخص اسے بچانے کے لیے اس پر جھک گیا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، شاید علمِ حدیث سے ناواقف کوئی شخص یہ گمان کرے کہ اسماعیل شیبانی نامی راوی مجہول ہے، لیکن ایسا نہیں ہے کیونکہ ان سے عمرو بن دینار نے روایت لی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 8287]
تخریج الحدیث
«والحديث صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن» [ترقيم الرساله 8287] [ترقيم الشركة 8188]
الحكم على الحديث
والحديث صحيح لغيره
Grade: والحديث صحيح لغيره