حدثنا الأستاذ أبو الوليد، حدثنا أبو عبد الله البُوشَنْجي، حدثنا أحمد بن حنبل، حدثنا جَرير عن الأعمش، عن ثُمَامة بن عُقبة المُحلِّمي، عن زيد بن أرقم، قال: كان رجلٌ يدخلُ على النبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم، فأخذَه رجلٌ (1) فَعَقَدَ له، فَوَضَعَه وطَرَحَه في بِئر رجلٍ من الأنصار، فأتاه مَلَكانِ يَعُودانِه (2) ، فقعد أحدُهما عند رأسِه، وقعد الآخرُ عند رجليه، فقال أحدهما: أتدري ما وَجَعُه؟ قال: فلانٌ الذي كان يدخلُ عليه عَقَدَ له عُقَدًا، فألقاه في بئر فلانٍ الأنصاري، فلو أَرسل إليه رجلًا فأخذ منه العُقَدَ، فوجد الماءَ قد اصفرَّ، قال: وأخذَ العُقَدَ فحلَّها فيها، قال: فكان الرجلُ بعدُ يَدخُلُ على النبي صلى الله عليه و آله وسلم، فلم يذكر له شيئًا منه، ولم يُعاتِبْه (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آیا جایا کرتا تھا، اس نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر جادو کر دیا اور (دھاگے میں) گرہیں لگا دیں، پھر اس نے اسے ایک انصاری شخص کے کنویں میں ڈال دیا۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس دو فرشتے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عیادت کے لیے آئے، ان میں سے ایک آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سرہانے بیٹھ گیا اور دوسرا قدموں کی طرف، ایک نے پوچھا: کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو کیا تکلیف ہے؟ دوسرے نے کہا: فلاں شخص جو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آتا تھا اس نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر گرہیں لگا کر جادو کیا ہے اور اسے فلاں انصاری کے کنویں میں پھینک دیا ہے، اگر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کسی کو بھیجیں تو وہ وہاں سے ان گرہوں کو نکال لائے۔ (چنانچہ ایسا ہی کیا گیا) تو دیکھا کہ وہاں کا پانی زرد ہو چکا تھا۔ راوی کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وہ گرہیں لیں اور انہیں کھول دیا (جس سے جادو کا اثر ختم ہو گیا)۔ وہ شخص اس کے بعد بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتا رہا لیکن آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کبھی اس سے اس کا ذکر کیا اور نہ ہی اسے ملامت کی۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 8273]
تخریج الحدیث
«رجاله ثقات لكن الأعمش مدلس، وقد عنعن، وإنما تحمل روايته على الاتصال لشيوخه المكثِر عنهم كما قال الذهبي في ترجمته من "الميزان" 2/ 224، ولم يروِ عن ثمامة بن عقبة سوى حديثين فيما قاله البزار في "مسنده" 10/ 215، وقد اختلف على الأعمش في إسناده أيضًا كما سيأتي» [ترقيم الرساله 8273] [ترقيم الشركة 8174]
الحكم على الحديث
رجاله ثقات لكن الأعمش مدلس
Grade: رجاله ثقات لكن الأعمش مدلس