حدَّثَناه أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الرَّبيع بن سليمان، حدثنا شعيب بن الليث بن سعد، حدثنا الليث، عن يزيد بن أبي حَبيب، عن سعد بن سِنان، عن أنس بن مالك، عن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم أنه قال:"تَقبَّلوا لي بستٍّ أتقبل لكم الجنَّةَ" قالوا: وما هي؟ قال:"إذا حدَّث أحدُكم فلا يَكذِبْ، وإذا وَعَدَ فلا يُخلِفْ، وإذا اؤْتُمِنَ فلا يَخُنْ، وغُضُّوا أبصاركم، وكُفُّوا أيديكم واحفَظُوا فُروجَكم" (1) .
Translation: طلحہ بابر
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم مجھے اپنی چھ چیزوں کی ضمانت دے دو، میں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں۔“ صحابہ نے عرض کیا: وہ کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی بات کرے تو جھوٹ نہ بولے، جب وعدہ کرے تو اس کی خلاف ورزی نہ کرے، جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو خیانت نہ کرے، اور اپنی نظریں نیچی رکھو، اپنے ہاتھوں کو (ظلم سے) روکے رکھو اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرو۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 8266]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن في المتابعات والشواهد من أجل سعد بن سنان» [ترقيم الرساله 8266] [ترقيم الشركة 8167]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن