☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 8260
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 8260
كما حدَّثَناه علي بن حَمْشاذ العَدْل، حدثنا إسماعيل بن إسحاق القاضي، حدثنا أبو الوليد الطَّيَالسي، حدثنا أبو عَوَانة عن عبد الملك بن عُمير، عن ورَّاد كاتب المغيرة، عن المغيرة بن شُعْبة، قال: قال سعد بن عُبَادة: لو رأيتُ رجلًا مع امرأة.. (1) لضربتُه بالسيف غيرَ مُصْفَح، فبلغ ذلك رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقال:"أَتعجبونَ من غَيْرةِ سعد، فوالله لأنا أَغْيرُ منه، واللهُ أَغْيرُ مني، ومن أجل غَيْرَةِ الله حرَّمَ الفواحش ما ظهرَ منها وما بطَنَ، ولا شخصَ أَغْيرُ من الله، ولا شخصَ أحبُّ إليه العُذْرُ، من أجل ذلك بعثَ اللهُ المرسَلين مُبشِّرِينَ ومُنذِرين، ولا شخصَ أحبُّ إليه من الله، من أجل ذلك وَعَدَ الجنَّةَ" (2) .
Translation: طلحہ بابر
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر میں کسی شخص کو اپنی بیوی کے ساتھ دیکھ لوں تو اسے تلوار کے سیدھے رخ سے نہیں بلکہ دھار کی طرف سے ماروں گا، جب یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تک پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم سعد کی غیرت پر تعجب کرتے ہو؟ اللہ کی قسم! میں اس سے زیادہ غیرت مند ہوں اور اللہ مجھ سے بھی زیادہ غیرت والا ہے، اور اللہ کی اسی غیرت کی وجہ سے اس نے تمام بے حیائی کے کاموں کو حرام قرار دیا ہے چاہے وہ ظاہر ہوں یا پوشیدہ، اور اللہ سے زیادہ کوئی غیرت مند نہیں، اور اللہ سے بڑھ کر کسی کو عذر (بندے کا توبہ کرنا) پسند نہیں، اسی لیے اس نے رسولوں کو خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا، اور اللہ سے بڑھ کر کسی کو اپنی تعریف پسند نہیں، اسی لیے اس نے جنت کا وعدہ فرمایا۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 8260]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 8260] [ترقيم الشركة 8161]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (8259) Back to Bab Next Hadith → (8261)