أخبرَناه أبو عبد الله محمد بن عبد الله الصَّفّار، حدثنا أحمد (2) بن يونس الضَّبِّي، حدثنا يحيى بن أبي بُكَير، حدثنا أبو جعفر الرازي، حدثنا حُصين بن عبد الرحمن، عن عبد الله بن شدَّاد، عن ابن أمِّ مكتوم: أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم استَقبَل الناسَ في صلاة العشاء فقال:"لقد هَمَمتُ أن آتِيَ هؤلاءِ الذين يتخلَّفون عن هذه الصلاة فأُحرِّقَ عليهم بيوتَهم"، فقام ابن أم مكتوم فقال: يا رسول الله، لقد علمتَ ما بي، وليس لي قائد، قال:"أتسمعُ الإقامةَ؟" قال: نعم، قال:"احضُرْها" قال: يا رسول الله، إنَّ بيني وبينها نخلًا وشجرًا، وليس لي قائد، قال:"أتسمعُ الإقامة؟" قال: نعم، قال:"فاحضُرْها"، ولم يُرخِّص له (1) . وله شاهد آخر من حديث عاصم بن بَهْدلة:
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عشاء کی نماز میں لوگوں کی طرف رخ کر کے فرمایا: ”میرا ارادہ ہوا کہ میں ان لوگوں کے پاس جاؤں جو اس نماز سے پیچھے رہ جاتے ہیں اور ان کے گھروں کو ان پر آگ لگا کر جلا دوں۔“ تو سیدنا ابن ام مکتوم کھڑے ہوئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ کو میرے حال کا علم ہے، میں نابینا ہوں اور میرا کوئی راستہ دکھانے والا نہیں ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم اقامت کی آواز سنتے ہو؟“ انہوں نے کہا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر حاضر ہوا کرو۔“ انہوں نے (دوبارہ) عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے اور مسجد کے درمیان کھجور کے درخت اور جھاڑیاں ہیں اور میرا کوئی مستقل قائد نہیں ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (پھر) پوچھا: ”کیا تم اقامت سنتے ہو؟“ انہوں نے کہا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر حاضر ہوا کرو،“ اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں (گھر میں نماز کی) رخصت نہیں دی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابِ الْإِمَامَةِ وَصَلَاةِ الْجَمَاعَةِ/حدیث: 821]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن إن شاء الله من أجل أبي جعفر الرازي: وهو عيسى بن أبي عيسى، وقد توبع» [ترقيم الرساله 821] [ترقيم الشركة 909]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح