أخبرنا أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا الحسن بن علي بن زياد، حدثنا إبراهيم بن المنذر الحِزَامي، حدثنا محمد بن صَدَقة الفَدَكي، حدثنا ابن أبي الزِّناد، عن هشام بن عُرْوة، عن أبيه قال: قال الزُّبير بن العوّام فينا نَزَلت هذه الآية: ﴿وَأُولُو الْأَرْحَامِ بَعْضُهُمْ أَوْلَى بِبَعْضٍ فِي كِتَابِ اللَّهِ﴾ [الأحزاب: 6] ، قال: كان رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم قد آخَى بين رجلٍ من المهاجرين ورجل من الأنصار، فلم أشُكَّ أنّا نتوارثُ لو هَلَكَ كعبٌ وليس له مَن يَرِثُه، فظننتُ أني أرثُه، ولو هلكتُ كذلك يَرِثُني، حتى نزلت هذه الآية: ﴿وَأُولُو الْأَرْحَامِ بَعْضُهُمْ أَوْلَى بِبَعْضٍ﴾ (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8005 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے متعلق یہ آیت نازل ہوئی: ﴿وَأُولُو الْأَرْحَامِ بَعْضُهُمْ أَوْلَى بِبَعْضٍ فِي كِتَابِ اللَّهِ﴾ [سورة الأحزاب: 6] ”اور اللہ کی کتاب میں رشتہ دار ایک دوسرے کے (بہ نسبت دوسروں کے) زیادہ حقدار ہیں۔“ وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک مہاجر اور ایک انصاری کے درمیان بھائی چارہ قائم فرمایا تھا، تو مجھے اس میں کوئی شک نہیں تھا کہ اگر کعب فوت ہو جائے اور اس کا کوئی وارث نہ ہو تو ہم ایک دوسرے کے وارث بنیں گے، میرا یہی گمان تھا کہ میں اس کا وارث ہوں گا اور اگر میں مر گیا تو وہ میرا وارث ہوگا، یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہوئی: ﴿وَأُولُو الْأَرْحَامِ بَعْضُهُمْ أَوْلَى بِبَعْضٍ﴾ ”اور رشتہ دار ایک دوسرے کے زیادہ حقدار ہیں۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفَرَائِضِ/حدیث: 8204]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن من أجل ابن أبي الزناد: وهو عبد الرحمن» [ترقيم الرساله 8204] [ترقيم الشركة 8104] [ترقيم العلميه 8005]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن