☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 8141
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 8141
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا أحمد بن بشر بن سعد المَرْثَدي، حدثنا يحيى بن مَعِين، حدثنا هشام بن يوسف، حدثنا عبد الله بن بَحِير، قال: سمعت هانئًا مَولى عثمان بن عفّان [يقول: رأيتُ عثمانَ] (2) واقفًا على قبرٍ بكَي حتى يَبُلَّ لحيتَه، فقيل له: تذكرُ الجنَّةَ والنارَ ولا تبكي، وتبكي من هذا؟ قال: إنِّي سمعتُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"القبرُ أول منازلِ الآخرة، فإنْ نَجَا منه فما بعدَه أيسرُ منه، وإن لم يَنجُ منه فما بعدَه أشدُّ منه". وسمعتُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"ما رأيتُ منظرًا (3) إِلَّا والقبرُ أفظَعُ منه" (4) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7942 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام ہانی سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ جب وہ کسی قبر پر کھڑے ہوتے تو اتنا روتے کہ ان کی داڑھی (آنسوؤں سے) تر ہو جاتی، ان سے عرض کیا گیا کہ آپ جنت اور دوزخ کا تذکرہ کرتے وقت تو نہیں روتے مگر اس (قبر) کے ذکر پر رو دیتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قبر آخرت کی منزلوں میں سے پہلی منزل ہے، اگر (انسان) اس سے نجات پا گیا تو اس کے بعد کے مراحل اس سے زیادہ آسان ہیں، اور اگر اس سے نجات نہ ملی تو بعد کے مراحل اس سے زیادہ سخت ہیں۔“ اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”میں نے کوئی بھی ایسا منظر نہیں دیکھا جو قبر سے زیادہ ہولناک ہو۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الرِّقَاقِ/حدیث: 8141]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن» [ترقيم الرساله 8141] [ترقيم الشركة 8041] [ترقيم العلميه 7942]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن
← Previous Hadith (8140) Back to Bab Next Hadith → (8142)