☽ 30 جمادی الاول 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مستدرک الحاکم

حدیث نمبر: 8139
کتب← مستدرک الحاکم← ابواب← باب← حدیث نمبر 8139
حدیث نمبر: 8139 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حدثنا أبو أحمد بكر بن محمد بن حَمْدان، حدثنا عبد الصمد بن الفضل، حدثنا مَكيُّ بن إبراهيم، حدثنا عبد الواحد بن زيد، عن عُبَادة بن نُسَيّ قال: دخلتُ على شداد بن أوس في مُصلَّاه وهو يبكي، فقلت: يا أبا عبد الرحمن، ما الذي أبكاك؟ قال: حديثٌ سمعته من رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، قلت: وما هو؟ قال: بينما أنا عندَ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم إذ رأيتُ بوجهِه أمرًا ساءَني، فقلتُ: بأبي وأمِّي يا رسولَ الله، ما الذي أَرى بوجهك؟ قال:"أمرُ أتخوَّفُه على أُمَّتي مِن بعدي" قلت: وما هو؟ قال:"الشَّركُ وشَهوةٌ خفيَّة" قال: قلتُ: يا رسول الله، تُشْرِكُ أمتك من بعدك؟! قال:"يا شَدَّادُ، أَمَا إِنهم لا يَعبُدونَ شمسًا ولا وَثَنًا ولا حجرًا (1) ، ولكن يُراؤُون الناسَ بأعمالهم" قلتُ: يا رسولَ الله، الرَّياءُ شِركٌ هو؟ قال:"نعم" قلت: فما الشَّهوة الخفيَّة؟ قال:"يُصبحُ أحدُهم صائمًا فتَعرِضُ له شهوةٌ من شَهَوات الدنيا فيُفطِرُ" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7940 - عبد الواحد بن زيد متروك
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
عبادہ بن نسی کہتے ہیں کہ میں سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ کے پاس ان کی جائے نماز پر حاضر ہوا تو وہ رو رہے تھے، میں نے پوچھا: اے ابوعبدالرحمن! آپ کو کس چیز نے رلایا؟ انہوں نے کہا: ایک حدیث نے جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنی تھی، میں نے عرض کیا: وہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: ایک مرتبہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس تھا کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چہرہ مبارک پر ایسی کیفیت دیکھی جس نے مجھے غمگین کر دیا، میں نے عرض کیا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں یا رسول اللہ! یہ کیا ہے جو میں آپ کے چہرہ مبارک پر دیکھ رہا ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ایک ایسا معاملہ ہے جس کا میں اپنے بعد اپنی امت پر اندیشہ رکھتا ہوں۔“ میں نے عرض کیا: وہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”شرک اور پوشیدہ خواہشِ نفس (شہوتِ خفیہ)۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا آپ کے بعد آپ کی امت شرک کرے گی؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے شداد! خبردار! وہ سورج، بت یا پتھر کی عبادت نہیں کریں گے، بلکہ وہ اپنے اعمال میں لوگوں کو دکھاوا کریں گے۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا ریا کاری شرک ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ میں نے عرض کیا: اور شہوتِ خفیہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص (نفل) روزہ رکھتا ہے پھر اس کے سامنے دنیا کی خواہشات میں سے کوئی خواہش آتی ہے تو وہ (بلا عذر) اپنا روزہ توڑ دیتا ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الرِّقَاقِ/حدیث: 8139]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف جدًّا، عبد الواحد بن زيد» [ترقيم الرساله 8139] [ترقيم الشركة 8039] [ترقيم العلميه 7940]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف جدًّا
الحكم: إسناده ضعيف جدًّا
پچھلی حدیث → (8138) باب پر واپس ← اگلی حدیث (8140)