حدثنا أبو الحسن أحمد بن محمد بن سَلَمة العَنَزي، حدثنا عثمان بن سعيد الدارِمي، حدثنا سعيد بن أبي مريم أخبرنا نافع بن يزيد، حدثني عيَّاش بن عبّاس، عن عيسى بن عبد الرحمن، عن زيد بن أسلم، عن أبيه: أن عمر بن الخطّاب خرج إلى مسجد رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فإذا هو بمُعاذِ بن جبَل عند قبرِ رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم يبكي، فقال: ما يُبكِيك يا معاذُ؟ قال: يُبكِيني شيءٌ سمعته من صاحبِ هذا القبر، قال: وما سمعتَه؟ قال: سمعتهُ يقول:"إنَّ اليسيرَ من الرِّياء شِركٌ، وإِنَّ مَن عادَى وَليَّ الله فقد بارَزَ الله تعالى بالمُحارَبة، وإنَّ الله يحبُّ الأخفياءَ الأتقياءَ الذين إن غابوا لم يُفتَقَدوا، وإن حَضَرُوا لم يُدْعَوا ولم يُعرَفوا، قلوبُهم مصابيحُ الهُدَى، يَخرُجون من كلَّ غَبراءَ مُظلِمة" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7933 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مسجد کی طرف نکلے تو دیکھا کہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی قبر مبارک کے پاس بیٹھے رو رہے ہیں، آپ نے پوچھا: اے معاذ! تمہیں کس چیز نے رلایا؟ انہوں نے عرض کیا: مجھے اس بات نے رلایا جو میں نے اس قبر والے (یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) سے سنی تھی، پوچھا: تم نے کیا سنا تھا؟ عرض کیا: میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا تھا: ”تھوڑا سا دکھاوا (ریا کاری) بھی شرک ہے، اور جس نے اللہ کے کسی ولی سے دشمنی کی تو اس نے اللہ تعالیٰ سے اعلانیہ جنگ کی، اور بے شک اللہ ان گمنام پرہیزگاروں سے محبت کرتا ہے جو اگر غائب ہوں تو انہیں تلاش نہیں کیا جاتا اور اگر حاضر ہوں تو انہیں (مجلس میں) بلایا نہیں جاتا اور نہ ہی انہیں پہچانا جاتا ہے، ان کے دل ہدایت کے چراغ ہیں، وہ ہر تاریک اور گرد آلود فتنے سے (بسلامت) نکل جاتے ہیں۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الرِّقَاقِ/حدیث: 8131]
تخریج الحدیث
«حديث حسن إن شاء الله بطرقه وشواهده، وهذا إسناد ضعيف بمرّة من أجل عيسى بن عبد الرحمن. وهو ابن فروة الزُّرَقي» [ترقيم الرساله 8131] [ترقيم الشركة 8032] [ترقيم العلميه 7933]
الحكم على الحديث
حديث حسن إن شاء الله بطرقه وشواهده
Grade: حديث حسن إن شاء الله بطرقه وشواهده