☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 8128
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 8128
أخبرنا عَبْدان بن يزيد الدَّقَّاق بهَمَذان، حدثنا إبراهيم بن الحسين، حدثنا أبو مُسهِر، حدثني صَدَقة بن خالد، حدثني عبد الرحمن بن يزيد بن جابر، حدثني عُروة بن محمد بن عطيّة، حدثني أبي، أنَّ أباه أخبره قال: قَدِمتُ على رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم في أناسٍ من بني سعد بن بكر، وكنتُ أصغرَ القوم فخلَّفوني في رحالِهم، ثم أتَوا رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم فقَضَى من حوائجِهم، ثم قال:"هل بقي منكم من أحدٍ؟" قالوا: نعم، غلامٌ معنا خلَّفْناه في رِحالِنا. فأمرهم أن يَبعثُوا إليّ، فأَتوني فقالوا: أَجِبْ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فأتيتُه، فلما رآني قال:"ما أغناكَ اللهُ فلا تسألِ الناس شيئًا، فإنَّ اليد العُلْيا هي المُنطِيَة، وإنَّ اليد السُّفلى هي المُنْطاة، وإنَّ مالَ الله تعالى لمسؤولٌ ومُنْطًى"، قال: فكلَّمنى رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم بلُغتِنا (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7930 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عروہ بن محمد بن عطیہ کے والد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: میں بنو سعد بن بکر کے کچھ لوگوں کے ہمراہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں قوم میں سب سے چھوٹا تھا اس لیے انہوں نے مجھے اپنے سامان کے پاس پیچھے چھوڑ دیا، پھر وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کی ضروریات پوری کر دیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی باقی رہ گیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں، ایک لڑکا ہمارے ساتھ ہے جسے ہم نے اپنے سامان کے پاس پیچھے چھوڑا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ مجھے بلائیں، وہ میرے پاس آئے اور کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پکار پر حاضر ہو جاؤ، چنانچہ میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے دیکھا تو فرمایا: ”جب تک اللہ تمہیں بے نیاز رکھے تم لوگوں سے کسی چیز کا سوال نہ کرو، کیونکہ اوپر والا ہاتھ دینے والا ہے اور نیچے والا ہاتھ لینے والا ہے، اور اللہ تعالیٰ کا مال تو ایسا ہے جس کے بارے میں (قیامت کے دن) سوال ہوگا اور وہ (تقسیم کے لیے) دیا گیا ہے۔“ راوی کہتے ہیں: پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے ہماری زبان (لہجے) میں گفتگو فرمائی۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الرِّقَاقِ/حدیث: 8128]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن في المتابعات والشواهد، عروة بن محمد قد روى عنه جمع ووثقه ابن حبان، وكان واليًا لعمر بن عبد العزيز، معروف بصلاحه، فهو حسن الحديث، وأبوه محمد بن عطية لم يرو عنه غير ابنه عروة، ولم يؤثر توثيقه عن غير ابن حبان، لكنه تابعي كبير، وقد ...» [ترقيم الرساله 8128] [ترقيم الشركة 8029] [ترقيم العلميه 7930]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره
Grade: صحيح لغيره
← Previous Hadith (8127) Back to Bab Next Hadith → (8129)