☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 8127
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 8127
أخبرنا أبو الحسن محمد بن علي بن بكر العَدْل، حدثنا الفضل بن محمد الشَّعْراني، حدثنا عبد الله بن صالح المصري، حدثني معاوية بن صالح، أنَّ عبد الرحمن بن جُبَير حدَّثه عن أبيه، عن أبي ذرٍّ، عن النبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم أنه قال:"يا أبا ذرّ، أترى كثرةَ المالِ هو الغِنَى؟" قلت: نعم يا رسولَ الله هو الغِني، قال:"وترى أنَّ قِلّةَ المال هو الفقرُ؟" قلت: نعم يا رسول الله، هو الفقرُ، قال:"ليس كذاكَ، إنما الغِنى غِنى القلب، والفقرُ فقرُ القلب". ثم سألني رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم عن رجلٍ من قريش، فقال:"تعرفُ فلانًا؟" قلت: نعم يا رسول الله، فقال:"فكيف تراهُ؟" قلتُ: إذا سأل أعطي، وإذا حَضَر دَخَل. قال: ثم سألني عن رجل من أهل الصُّفّة، فقال:"هل تعرفُ فلانًا؟" قلتُ: لا يا رسول الله، قال: فما زال يُحلِّيه ويَنْعتُه حتى عرفتُه، قال: قلت: نعم يا رسولَ الله، قال:"فكيف تراهُ؟" قلت: رجلٌ مِسكينٌ من أهل المسجد، قال:"هو خيرٌ من طِلاعِ الأرض مثلَ الآخَر" قلت يا رسول الله، أفلا يُعطَى من بعض ما يُعطى الآخَر، قال:"إنْ يُعطَ فهو أهلُه، وإن يُصرَفْ عنه فقد أُعطيَ حسنةً" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة، إنما خرَّجاه من طريق الأعمش عن زيد بن وهب عن أبي ذرٍّ مختصرًا.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7929 - على شرط البخاري
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوذر! کیا تم کثرتِ مال کو غنا (مالداری) سمجھتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، یا رسول اللہ! یہی غنا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اور کیا تم مال کی کمی کو فقر (تنگدستی) سمجھتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، یا رسول اللہ! یہی فقر ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ایسا نہیں ہے، بلکہ حقیقت میں غنا تو دل کی بے نیازی (غنائے قلب) ہے اور فقر دل کی محتاجی (فقرِ قلب) ہے۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے قریش کے ایک شخص کے بارے میں پوچھا: ”کیا تم فلاں کو جانتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”اسے کیسا پاتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: وہ جب مانگتا ہے تو اسے دیا جاتا ہے اور جب وہ (کسی مجلس میں) حاضر ہوتا ہے تو اسے داخلہ مل جاتا ہے۔ راوی کہتے ہیں: پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے اہل صفہ کے ایک شخص کے بارے میں پوچھا: ”کیا تم فلاں کو جانتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: نہیں، یا رسول اللہ! تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مسلسل اس کا حلیہ اور اوصاف بیان فرماتے رہے یہاں تک کہ میں نے اسے پہچان لیا، میں نے عرض کیا: جی ہاں، یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”تم اسے کیسا پاتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: وہ مسجد کے رہنے والے ایک مسکین آدمی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ (مومن مسکین) زمین بھر ایسے (امیر) لوگوں سے بہتر ہے۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا اسے بھی اس (امیر) کو دیے گئے مال میں سے کچھ نہیں دیا جانا چاہیے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر اسے دے دیا جائے تو وہ اس کا اہل ہے، اور اگر اس سے روک لیا جائے تو یقیناً اسے (اس کے بدلے) نیکی عطا کر دی گئی ہے۔“
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے ان الفاظ کے ساتھ روایت نہیں کیا، انہوں نے اسے اعمش کے طریق سے زید بن وہب سے اور انہوں نے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے مختصراً روایت کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الرِّقَاقِ/حدیث: 8127]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن في المتابعات والشواهد من أجل عبد الله بن صالح، وقد توبع» [ترقيم الرساله 8127] [ترقيم الشركة 8028] [ترقيم العلميه 7929]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
← Previous Hadith (8126) Back to Bab Next Hadith → (8128)