حدثنا علي بن بُنْدار الزاهد، حدثني أبو بكر محمد بن سليمان بن يوسف السَّلِيطي، حدثنا علي بن سعيد النَّسَوي، حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث، حدثنا هاشم بن سعيد الكوفي، حدثنا زيد بن عبد الله الخَثعَمي، عن أسماء بنت عُميس الخَثْعمية قالت: سمعتُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"بئسَ العبدُ عبدٌ تخيَّلَ واختال، ونَسِيَ الكبيرَ المُتعال، بئسَ العبدُ عبدٌ سَهَا ولَهَا، ونَسِيَ المَبدأَ والمُنتهى، بئسَ العبدُ عبدٌ بَغَى وعَتَا، ونَسِيَ المقابرَ والبِلَا، بئسَ العبدُ عبدٌ يَخيِلُ الدنيا بالدِّين، بئسَ العبدُ عبدٌ يَختِلُ الدِّينَ بالشُّبُهات، بئس العبدُ عبدٌ يَصُدُّه الرُّعبُ عن الحقّ، بئسَ العبدُ عبدٌ طَمَعُ يقودُه، بئس العبدُ عبدٌ هوًى يُضِلُّه" (1) .
هذا حديث (2) ليس في إسناده أحدٌ منسوبٌ إلى نوع من الجَرْح، وإذا كانوا هكذا فإنه صحيح، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7885 - إسناده مظلم
Translation: طلحہ بابر
سیدہ اسماء بنت عمیس خثعمیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”برا ہے وہ بندہ جو محض خیالات میں کھویا رہے اور تکبر کرے، اور اس بڑائی والے کو بھول جائے جو سب سے بلند و بالا ہے، برا ہے وہ بندہ جو غافل رہے اور لہو و لعب میں مگن ہو جائے، اور اپنی ابتدا اور انتہا کو بھول جائے، برا ہے وہ بندہ جو ظلم و سرکشی کرے، اور قبروں اور (بدن کی) بوسیدگی کو بھول جائے، برا ہے وہ بندہ جو دین کے بدلے دنیا کا سودا کرے، برا ہے وہ بندہ جو شبہات کے ذریعے دین کو فریب دے، برا ہے وہ بندہ جسے (ناحق) رعب و خوف حق سے روک دے، برا ہے وہ بندہ جس کی باگ دوڑ اس کی حرص کے ہاتھ میں ہو، اور برا ہے وہ بندہ جسے اس کی خواہشِ نفس گمراہ کر دے۔“
اس حدیث کی سند میں کوئی بھی راوی جرح کے ساتھ منسوب نہیں ہے، اور جب راوی ایسے ہوں تو یہ حدیث صحیح ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الرِّقَاقِ/حدیث: 8083]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف بمرّة، هاشم بن سعيد الكوفي ضعيف، وزيد بن عبد الله الخثعمي» [ترقيم الرساله 8083] [ترقيم الشركة 7984] [ترقيم العلميه 7885]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف بمرّة
Grade: إسناده ضعيف بمرّة