☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 8053
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 8053
أخبرنا أبو محمد أحمد بن عبد الله المُزَني، حدثنا عبد الله بن ناجيَةَ، حدثنا عُبيد الله بن عمر، القَوَاريري، حدثنا عبدُ الصمد بن عبد الوارث، حدثنا عبد الواحد بن زيد، حدثني أسلم الكوفي، عن مُرَّة، الطيِّب عن زيد بن أرقَم قال: كُنَّا مع أبي بكر الصدِّيق فدَعَا بشراب، فأُتِيَ بماء وعَسَل، فلما أدْناه من فيهِ بكى وبكى حتى أبكى أصحابَه، فسكتوا وما سكتَ، ثم عاد فبكى حتى ظنُّوا أنهم لن يَقِدروا على مسألته، قال: ثم مَسَحَ عينيه، فقالوا: يا خليفةَ رسولِ الله ما أبكاكَ؟ قال: كنتُ مع رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم فرأيتُه يَدفَعُ عن نفسه شيئًا، ولم أرَ معه أحدًا، فقلت: يا رسولَ الله، ما الذي تَدفَعُ عن نفسِك؟ قال:"هذه الدنيا مُثِّلتْ لي، فقلت لها: إليكِ عني، ثم رَجَعَتْ، فقالت: إن أفلَتَّ مني، فلن يَنفلِتَ منّي مَن بعدَك" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7856 - عبد الصمد تركه البخاري وغيره
Translation: طلحہ بابر
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے تھے کہ انہوں نے پینے کے لیے کچھ منگوایا، ان کی خدمت میں شہد ملا ہوا پانی پیش کیا گیا، جب انہوں نے اسے اپنے منہ کے قریب کیا تو وہ اس قدر روئے کہ اپنے ساتھیوں کو بھی رلا دیا، پھر سب خاموش ہو گئے مگر ان کا رونا بند نہ ہوا، وہ دوبارہ اس قدر روئے کہ ساتھیوں کو گمان ہوا کہ شاید اب وہ ان سے کچھ پوچھ نہ سکیں گے، پھر انہوں نے اپنی آنکھیں پونچھیں، لوگوں نے عرض کی: اے خلیفہ رسول! آپ کس بات پر روئے؟ انہوں نے فرمایا: میں (ایک مرتبہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ تھا تو میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے سامنے سے کسی چیز کو ہٹا رہے ہیں حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس کوئی دوسرا موجود نہ تھا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اپنے آپ سے کس چیز کو دور فرما رہے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ دنیا میرے سامنے ایک صورت بنا کر پیش کی گئی تھی تو میں نے اسے کہا: مجھ سے دور ہو جا، پھر وہ واپس پلٹی اور کہنے لگی: اگر آپ مجھ سے بچ نکلے ہیں تو آپ کے بعد آنے والے مجھ سے ہرگز نہیں بچ سکیں گے۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الرِّقَاقِ/حدیث: 8053]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف من أجل عبد الواحد بن زيد: وهو أبو عبيدة البصري، وشيخه أسلم الكوفي مجهول؛ تفرَّد بالرواية عنه عبد الواحد بن زيد وقال البزار: ليس بالمعروف، كما قال الذهبي في "الميزان"» [ترقيم الرساله 8053] [ترقيم الشركة 7955] [ترقيم العلميه 7856]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف من أجل عبد الواحد بن زيد: وهو أبو عبيدة البصري
Grade: إسناده ضعيف من أجل عبد الواحد بن زيد: وهو أبو عبيدة البصري
← Previous Hadith (8052) Back to Bab Next Hadith → (8054)