حدَّثَناه أبو بكر بن إسحاق، حدثنا الحسن بن علي بن زياد، حدثنا إبراهيم بن موسى، حدثنا هشام بن يوسف، عن مَعمَر، عن يحيى بن أبي كثير قال: حدثني رجلٌ من بني حَنيفة، عن عِمران بن حُصَين (1) ، أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال:"لا نذرَ في مَعصِيَةٍ" (2) . الرجل الذي لم يُسمِّه معمرٌ عن يحيى هو محمد بن الزُّبير بلا شكٍّ، فإنه أراد أن يقول: من بني حنظلة، فقال: من بني حنيفة، فأما قولُه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا نذرَ في معصية" فقد اتَّفق عليه الشيخان (3) ، ومدار الحديث الآخر على محمد بن الزُّبير الحنظلي، وليس يصحُّ.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی نافرمانی کے کام میں مانی گئی نذر کی کوئی حیثیت نہیں (یعنی وہ پوری نہیں کی جائے گی)۔“
امام حاکم فرماتے ہیں کہ وہ راوی جس کا نام معمر نے یحییٰ کے واسطے سے بیان نہیں کیا وہ بلا شک محمد بن زبیر ہے، کیونکہ اس نے ”بنو حنظلہ“ کہنے کے بجائے غلطی سے ”بنو حنیفہ“ کہہ دیا، جہاں تک آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اس ارشاد ”نافرمانی میں نذر جائز نہیں“ کا تعلق ہے تو اس پر شیخین (بخاری و مسلم) کا اتفاق ہے، جبکہ دوسری حدیث (غصے والی) کا مدار محمد بن زبیر حنظلی پر ہے اور وہ (سنداً) صحیح نہیں ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ النُّذُورِ/حدیث: 8039]
تخریج الحدیث
«صحيح بهذا اللفظ، وهذا إسناده ضعيف لإبهام الرجل الحنفي، ولإرساله، وقد صحَّ من غير هذا الطريق كما سيأتي» [ترقيم الرساله 8039] [ترقيم الشركة 7941]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف