☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 8026
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 8026
أخبرنا عبد الله بن جعفر بن دَرَستوَيهِ، حدثنا يعقوب بن سفيان، حدثنا عبد العزيز بن عبد الله الأُوَيسي، حدثنا عبد الرحمن بن أبي الرِّجال، عن أبيه، عن عَمْرة، عن عائشة قالت: أُهدَي لي لحمٌ، فأمرني رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم أن أُهدِيَ منه لزينب، فأهديتُ لها فردَّتْه، فقال:"زِيديها"، فزدتُها، فردَّتْه، فقال:"أقسمتُ عليكِ إِلَّا زِدتِيها" فزدتُها فردَّتْه، فدخلتني غَيْرةٌ، فقلتُ: لقد أهانَتْكَ، فقال:"أنتِ وهي أهونُ على اللهِ من أن يُهِيَنني منكنَّ أحدٌ، أقسمتُ لا أدخلُ عليكنَّ شهرًا"، فغابَ عنا تسعًا وعشرينَ، ثم دخلَ علينا مساءَ الثلاثين، فقالت: كنتَ حلفتَ أن لا تدخلَ شهرًا، فقال:"شهرٌ هكذا، وشهرٌ هكذا، وفرَّق بين كفَّيِه وأمسكَ في الثالثة الإبهامَ (3) .
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه، وفيه البيانُ أنَّ"أقسمتُ على كذا" يمينٌ وقَسَمٌ.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7831 - على شرط البخاري
Translation: طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ مجھے گوشت ہدیہ کیا گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ میں اس میں سے کچھ (سیدہ) زینب رضی اللہ عنہا کو بھیج دوں، میں نے بھیجا تو انہوں نے واپس کر دیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں مزید (بڑھا کر) بھیجو“، میں نے پھر بھیجا تو انہوں نے پھر واپس کر دیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمہیں قسم دیتا ہوں کہ تم انہیں مزید بھیجو“، میں نے پھر بھیجا تو انہوں نے پھر واپس کر دیا، عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ مجھے غیرت آ گئی اور میں نے کہا: انہوں نے تو آپ کی بات رد کر دی، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اور وہ اللہ کے نزدیک اس سے کہیں زیادہ معمولی ہو کہ تم میں سے کوئی میری بے ادبی کی مرتکب ہو، میں قسم کھاتا ہوں کہ میں ایک ماہ تک تم لوگوں کے پاس نہیں آؤں گا“، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم انتیس دن ہم سے دور رہے اور تیسویں دن کی شام تشریف لائے، عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: آپ نے تو ایک ماہ نہ آنے کی قسم کھائی تھی؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”مہینہ اس طرح بھی ہوتا ہے اور اس طرح بھی“ اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی دونوں ہتھیلیوں کے اشارے سے واضح کیا کہ مہینہ 29 دن کا بھی ہوتا ہے۔
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا؛ اس سے یہ بھی ثابت ہوا کہ ”میں قسم دیتا ہوں“ کہنا بھی قسم کے حکم میں ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ/حدیث: 8026]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن من أجل عبد الرحمن بن أبي الرجال» [ترقيم الرساله 8026] [ترقيم الشركة 7930] [ترقيم العلميه 7831]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن
← Previous Hadith (8025) Back to Bab Next Hadith → (8027)