☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 8015
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 8015
أخبرنا أبو العباس محمد بن أحمد المَحْبوبي، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا عبيد الله بن موسى، أخبرنا إسرائيل، عن إبراهيم بن عبد الأعلى، عن جدَّته، عن أبيها سُوَيد بن حَنْظلة، قال: خرَجْنا نريدُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم ومعنا وائل بن حُجْر، فأخذه عدوٌّ له، فتحرَّجَ القومُ أن يَحلِفوا وحلفتُ أنه أخي، فخُلِّي سبيلُه، فأتينا رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم فأخبرتُه أنَّ القومَ تحرَّجوا وحلفتُ أنا أنَّه أخي، فقال:"صدقتَ، المُسلِمُ أخو المُسلِم" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7821 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا سوید بن حنظلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہونے کے لیے نکلے، ہمارے ساتھ سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ راستے میں ان کے ایک دشمن نے انہیں پکڑ لیا۔ لوگوں نے (انہیں چھڑانے کے لیے) قسم کھانے میں تامل کیا، لیکن میں نے قسم کھا لی کہ وہ میرا بھائی ہے، چنانچہ دشمن نے انہیں چھوڑ دیا۔ جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس پہنچے تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بتایا کہ باقی لوگ تامل کر رہے تھے جبکہ میں نے قسم کھا لی کہ وہ میرا بھائی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے سچ کہا، مسلمان مسلمان کا بھائی ہوتا ہے (اس لیے تمہاری یہ قسم جھوٹی نہیں تھی)۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ/حدیث: 8015]
تخریج الحدیث
«المرفوع منه صحيح لغيره، وهو قوله: "المسلم أخو المسلم"، وهذا إسناد فيه جهالة من قبل جدِّه إبراهيم وأبيها، ولا يعرفان إلّا في هذا الحديث» [ترقيم الرساله 8015] [ترقيم الشركة 7920] [ترقيم العلميه 7821]
الحكم على الحديث
المرفوع منه صحيح لغيره
Grade: المرفوع منه صحيح لغيره
← Previous Hadith (8014) Back to Bab Next Hadith → (8016)