أخبرنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله بن دِينار العَدْل الزاهد، حدثنا أحمد بن محمد بن نصر (1) ، حدثنا أبو نُعيم، حدثنا إسماعيل بن قيس بن سعد بن زيد بن ثابت الأنصاري، حدثني أبي، عن خارجة بن زيد، عن زيد قال: بينما رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم جالسٌ مع أصحابه يُحدِّثُهم إذ قام فدخلَ فقام زيدٌ فجلَسَ في مَجلِس النبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم وجعل يُحدِّثهم عن النبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم، إذ مُرَّ بلحمِ هديةٍ إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقال القوم لزيدٍ - وكان أحدَثَهم سِنًّا -: يا أبا سعيد، لو قمتَ إلى النبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم فأقرأتَه منَّا السلامَ، وتقول له: يقولُ لك أصحابُك: إنْ رأيتَ أن تَبعَثَ إلينا من هذا اللَّحم، فقال:"ارجِعْ إليهم فقد أكلُوا لحمًا بعدَك" فجاء زيدٌ فقال: قد بلَّغتُ النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم الذي أرسلتموني به، فقال:"ارجِعْ إليهم فقد أكلُوا لحمًا بعدَك" فقال القوم: ما أكلنا لحمًا، وإنَّ هذا لأمرٍ حَدَثَ، فانطلِقوا بنا إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم نسألُه ما هذا، فجاؤوا إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فقالوا: يا رسولَ الله، أرسَلْنا إليك في اللَّحم الذي جاءك، فزَعَمَ زيدٌ أنهم قد أكلوا لحمًا! فوالله ما أكلنا لحمًا، فقال رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم:"كأنّي أنظرُ إلى خُضرةِ لحم زيدٍ في أسنانِكم" فقالوا: أيْ رسولَ الله، فاستَغفِرْ لنا، قال: فاستغفرَ لهم (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7820 - إسماعيل بن قيس بن سعد بن زيد بن ثابت ضعفوه
Translation: طلحہ بابر
سیدنا زید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے صحابہ کے ساتھ بیٹھے باتیں کر رہے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اٹھ کر (گھر) تشریف لے گئے۔ زید (جو سب سے کم عمر تھے) آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی جگہ بیٹھ گئے اور صحابہ کو نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی باتیں سنانے لگے۔ اسی دوران رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے لیے گوشت کا ہدیہ آیا۔ لوگوں نے زید سے کہا: اے ابوسعید! آپ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس جائیں، ہمارا سلام کہیں اور عرض کریں کہ آپ کے صحابہ کہہ رہے ہیں کہ اگر آپ مناسب سمجھیں تو اس گوشت میں سے کچھ ہمیں بھی بھیج دیں؟ (زید گئے تو) آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ان کے پاس واپس جاؤ، وہ تمہارے بعد گوشت کھا چکے ہیں“۔ زید واپس آئے اور بتایا کہ میں نے آپ کا پیغام پہنچا دیا ہے لیکن آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ وہ گوشت کھا چکے ہیں۔ لوگوں نے کہا: ہم نے تو کوئی گوشت نہیں کھایا، یہ تو کوئی خاص بات معلوم ہوتی ہے، چلو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے خود پوچھتے ہیں۔ وہ حاضر ہوئے اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم نے گوشت کے لیے کہلوایا تھا تو زید کا دعویٰ ہے کہ ہم گوشت کھا چکے ہیں، حالانکہ اللہ کی قسم! ہم نے گوشت نہیں کھایا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”گویا میں تمہارے دانتوں میں زید کے گوشت کی سبزی (اثر) دیکھ رہا ہوں“ (یعنی تم نے اس کی پیٹھ پیچھے بات کر کے اس کی غیبت کی ہے)۔ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہمارے لیے استغفار فرمائیں، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے لیے دعائے مغفرت فرمائی۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ/حدیث: 8014]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف جدًّا، إسماعيل بن قيس منكر الحديث فيما قاله البخاري والدارقطني، وقال أبو حاتم: ضعيف الحديث منكر الحديث يحدِّث بالمناكير، لا أعلم له حديثًا قائمًا» [ترقيم الرساله 8014] [ترقيم الشركة 7919] [ترقيم العلميه 7820]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف جدًّا
Grade: إسناده ضعيف جدًّا