أخبرنا أبو بكر محمد بن عبد الله الشافعي، حدثنا محمد بن مَسْلَمة الواسطي، حدثنا يزيد بن هارون، أخبرنا محمد بن إسحاق، عن محمد بن إبراهيم، عن عطاء بن يَسَار، عن جابر بن عبد الله قال: قال رسول الله:"إذا سمعتُم نُبَاحَ الكلابِ ونَهِيقَ الحميرِ من الليل، فتعوَّذُوا بالله من الشيطان الرَّجيم، فإِنَّها تَرَى ما لا تَرَون، وأقِلُّوا الخروجَ إذا هَدَأَت (3) [الرَّجلُ] فإنَّ الله تعالى يَبُثُّ في ليلِه (4) من خلقِه ما شاء، وأَجِيفوا الأبوابَ، واذكرُوا اسمَ الله عليها، فإنَّ الشيطانَ لا يفتحُ بابًا أُجِيفَ وذُكِرَ اسمُ الله عليه، وأَوكِئوا الأسقية، وغطُّوا الجِرارَ، وأكفئوا الآنية" (5) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7762 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم رات کو کتوں کے بھونکنے اور گدھوں کے ہینگنے کی آواز سنو تو اللہ کی پناہ مانگو کیونکہ وہ وہ کچھ دیکھتے ہیں جو تم نہیں دیکھتے۔ جب رات چھا جائے تو باہر نکلنا کم کر دو کیونکہ اللہ اپنی مخلوق میں سے جسے چاہتا ہے پھیلا دیتا ہے۔ دروازے بند کرو اور اللہ کا نام لو، کیونکہ شیطان اس دروازے کو نہیں کھولتا جسے اللہ کے نام کے ساتھ بند کیا گیا ہو۔ مشکیزوں کے منہ باندھو، مٹکوں کو ڈھانپو اور برتنوں کو الٹا کر کے رکھو۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے اس سیاق کے ساتھ روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 7955]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف من أجل محمد بن مسلمة الواسطي، وقد توبع» [ترقيم الرساله 7955] [ترقيم الشركة 7861] [ترقيم العلميه 7762]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح