حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا بكَّار بن قُتيبة القاضي، حدثنا صفوان بن عيسى، أخبرنا أُنيس بن أبي يحيى، عن أبيه، عن أبي سعيد الخُدْري قال: خرج إلينا رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم في مرضِه الذي ماتَ فيه وهو مُعصَّبُ الرأس، قال: فاتّبعتُه حتى صَعِدَ المِنْبر، قال: فقال:"إِنِّي الساعةَ لَقائمٌ على الحَوْض"، ثم قال:"إنَّ عبدًا عُرِضَتْ عليه الدنيا وزِينتُها، فاختارَ الآخرةَ"، فلم يَفطَنْ في القوم لذلك أحدٌ إلَّا أبو بكر، فقال: بأبي أنت وأمي، بل نَفدِيكَ بأنفسِنا وأولادِنا وأموالِنا وموالِينا. قال: ثمَّ هَبَطَ من المنبر، فما رُئيَ حتى الساعةِ (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين والغَرضُ في إخراجه في هذا الكتاب إباحة قول الناس بعضهم لبعض: نفسي ومالي لك الفداءُ، أو جُعِلتُ فِداك، أو فَديتُك، وما يشبهه. وشاهدُ هذا الحديث:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7756 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے اس مرض کے دوران جس میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وفات ہوئی، باہر تشریف لائے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سر پر پٹی بندھی ہوئی تھی، میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیچھے پیچھے چلا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم منبر پر رونق افروز ہوئے اور فرمایا: ”میں اس وقت حوضِ کوثر پر کھڑا (تمہارا انتظار کر رہا) ہوں“، پھر فرمایا: ”ایک بندے کے سامنے دنیا اور اس کی زینت پیش کی گئی مگر اس نے آخرت کو منتخب کر لیا“، لوگوں میں سے کسی نے بھی اس بات کی گہرائی کو نہ سمجھا سوائے ابوبکر رضی اللہ عنہ کے، انہوں نے عرض کیا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، بلکہ ہم اپنی جانیں، اولاد، مال اور اپنے متعلقین آپ پر فدا کر دیں گے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم منبر سے نیچے تشریف لے آئے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے اور اسے یہاں لانے کا مقصد یہ بتانا ہے کہ ایک دوسرے کو یہ کہنا جائز ہے کہ ”میں آپ پر فدا ہوں“ یا «جعلت فداك» ۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 7949]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد جيد» [ترقيم الرساله 7949] [ترقيم الشركة 7855] [ترقيم العلميه 7756]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح