☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 7908
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 7908
حَدَّثَنَا أبو العباس محمد بن يعقوب، حَدَّثَنَا العباس بن محمد الدُوري، حَدَّثَنَا عثمان بن عمر، حَدَّثَنَا إسرائيل، عن مَيْسَرةَ بن حَبيب، عن المِنْهال بن عمرو، عن عائشة بنت طلحة، عن عائشة أمِّ المؤمنين قالت ما رأيتُ أحدًا أشبهَ سَمْتًا ودَلًّا وهَديًا برسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم في قيامِها وقعودِها من فاطمة بنتِ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم. قالت: وكانت إذا دخلَتْ على النَّبِيِّ صلى الله عليه و آله وسلم، قامَ إليها فقبَّلها وأجلسَها في مَجلِسِه، وكان النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم إذا دخلَ عليها قامَتْ من مَجلِسِها، فقبَّلَتْه وأجلسَتْه في مَجْلِسِها، فلمَّا مَرِضَ النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم دخلَتْ فاطمةُ فأكبَّتْ عليه فقبَّلَته، ثم رفعت رأسَها [فبكَتْ، ثم أكبَّتْ عليه ورفعت رأسَها] (1) فضَحِكَت. فقلتُ: إني كنتُ أظنُّ أنَّ هذه من أعقلِ نسائِنا، فإذا هي من النِّساء، فلمَّا توفي النَّبِيّ صلى الله عليه و آله وسلم قلتُ لها: رأيتُكِ حين أكببتِ على النَّبِيِّ فرفعتِ رأسَك فبكيتِ، ثم أكببتِ عليه فرفعتِ رأسَك فضحكتِ، ما حَمَلَكِ على ذلك؟ قالت: إِنِّي إِذًا لَبَذِرَةٌ، أخبرني أنه ميِّتٌ من وجعِه هذا فبكيتُ، ثم أخبرني أنِّي أسرعُ أهل بيتِه لُحوقًا به، فذاك حين ضحكتُ (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة، إنما اتفقا على حديث الشَّعْبي عن مسروق عن عائشة ﵂ (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7715 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
عائشہ بنت طلحہ سیدہ عائشہ ام المؤمنین رضی اللہ عنہا سے روایت کرتی ہیں، انہوں نے فرمایا: میں نے اٹھنے بیٹھنے، عادات و اطوار، طرزِ زندگی اور سیرت و کردار میں فاطمہ بنت رسول اللہ رضی اللہ عنہا سے بڑھ کر کسی کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مشابہ نہیں دیکھا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: جب وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس تشریف لاتیں تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کے لیے کھڑے ہو جاتے، ان کا بوسہ لیتے اور انہیں اپنی جگہ پر بٹھاتے، اور جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کے پاس تشریف لے جاتے تو وہ اپنی جگہ سے کھڑی ہو جاتیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا بوسہ لیتیں اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اپنی جگہ پر بٹھاتیں۔ پھر جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بیمار ہوئے تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا حاضر ہوئیں اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر جھک کر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا بوسہ لیا، پھر انہوں نے اپنا سر اٹھایا تو وہ رونے لگیں، پھر دوبارہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر جھکیں اور سر اٹھایا تو وہ ہنسنے لگیں۔ (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں) میں نے (دل میں) کہا: میں تو سمجھتی تھی کہ یہ ہماری عورتوں میں سب سے زیادہ سمجھدار ہیں، مگر یہ بھی عورتوں جیسی ہی (جذباتی) نکلیں۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وفات ہو گئی تو میں نے ان سے پوچھا: میں نے دیکھا تھا کہ جب آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر جھکیں اور سر اٹھایا تو آپ روئیں، پھر دوبارہ جھکیں اور سر اٹھایا تو آپ ہنس دیں، آپ کو اس پر کس چیز نے آمادہ کیا تھا؟ انہوں نے جواب دیا: ”تب تو میں (راز) فاش کرنے والی ٹھہرتی؛ (بات یہ تھی کہ) آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے بتایا کہ وہ اپنی اسی بیماری میں رحلت فرما جائیں گے تو میں (یہ سن کر) رونے لگی، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے بتایا کہ میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اہل خانہ میں سب سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے جا ملوں گی، تو اس وقت میں (خوشی سے) ہنس پڑی۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے اس سیاق کے ساتھ روایت نہیں کیا، ان دونوں نے صرف مسروق کی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی شعبی والی حدیث پر اتفاق کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 7908]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 7908] [ترقيم الشركة 7814] [ترقيم العلميه 7715]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (7907) Back to Bab Next Hadith → (7909)