أخبرنا أبو العباس القاسم بن القاسم السَّيَّاري بمَرُو، حَدَّثَنَا عبد العزيز بن حاتم، حَدَّثَنَا علي بن الحسن بن شَقيق، حَدَّثَنَا أبو تُمَيلة، حدثني أبو المُنِيب عُبيد الله (2) بن عبد الله العَتَكي، حدثني عبدُ الله بن بُرَيدة، عن أبيه قال: نَهَى رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم عن مَجلِسَينِ ومَلْبَسَينِ، فأما المَجلِسانِ: فجلوسٌ بين الظلِّ والشمس، والمجلِسُ الآخرُ أَن تَحتبِيَ في ثوبٍ يُفضِي إلى عورتِك. والمَلْبسان: أحدُهما أن تصلِّيَ في ثوب ولا تَوشَّحَ به، والآخرُ أَن تُصلِّيَ فِي سَراوِيلَ ليس عليك رِداءٌ (3) .
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن بریدہ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دو طرح بیٹھنے اور دو طرح کے لباس سے منع فرمایا ہے، جہاں تک دو طرح بیٹھنے کا تعلق ہے: (ایک) سائے اور دھوپ کے درمیان بیٹھنا، اور دوسرا اس طرح «تَحْتَبِيَ» (گھٹنوں کو پیٹ سے لگا کر ہاتھوں یا کپڑے سے باندھ کر) بیٹھنا کہ ستر کھلنے کا خدشہ ہو، اور دو طرح کے لباس یہ ہیں: ایک یہ کہ تم ایک کپڑے میں نماز پڑھو اور اس کا «تَوَشُّحَ» (ایک سرے کو دوسرے کندھے پر ڈالنا) نہ کرو، اور دوسرا یہ کہ تم صرف شلوار میں نماز پڑھو جبکہ تمہارے اوپر کوئی چادر (رداء) نہ ہو۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 7907]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن في المتابعات والشواهد من أجل أبي المُنيب العتكي» [ترقيم الرساله 7907] [ترقيم الشركة 7813]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن