أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب، حَدَّثَنَا يحيى بن محمد بن يحيى، حَدَّثَنَا مُسدَّد، حَدَّثَنَا بِشر بن المُفضَّل، حَدَّثَنَا عبد الرحمن بن إسحاق، عن سعيد المَقبُري، عن أبي هريرة قال: نَهَى رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم الناسَ أن يَجلِسوا بأفنيَةِ الصُّعُدات، قالوا: إنَّا لا نستطيعُ ذاك ولا نُطِيقُه يا رسول الله، قال:"إمَّا لا، فأَدُّوا حقها" قالوا: وما حقُّها يا رسولَ الله؟ قال:"رَدُّ التحيَّة، وتشميتُ العاطس إذا حَمِدَ الله، وغَضُّ البصر، وإرشادُ السَّبيل" (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7688 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے لوگوں کو راستوں کے کناروں پر بیٹھنے سے منع فرمایا، صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! ہم اس سے نہیں بچ سکتے (ہماری ضرورت ہے)، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر نہیں (بچ سکتے) تو پھر راستے کا حق ادا کرو“ انہوں نے پوچھا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! راستے کا حق کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”سلام کا جواب دینا، چھینک مارنے والے کی حمد پر اس کا جواب دینا، نظریں نیچی رکھنا اور راستہ بھولے ہوئے کی رہنمائی کرنا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 7881]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن من أجل عبد الرحمن بن إسحاق» [ترقيم الرساله 7881] [ترقيم الشركة 7787] [ترقيم العلميه 7688]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره
Grade: صحيح لغيره