☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 7857
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 7857
حدثنا أبو جعفر أحمد بن عُبيد بن إبراهيم الأَسدي الحافظ بهَمَذان، حَدَّثَنَا عُمير بن مِرْداس، حَدَّثَنَا عبد الله بن نافع حَدَّثَنَا هشام بن سعد، عن زيد بن أسلم، عن عبد الرحمن بن البَيْلماني، قال: سمعتُ عبد الله بن عمرو يقول: قال رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم:"مَن تابَ قبلَ موتِه بعامٍ تِيبَ عليه"، حتَّى قال:"بشَهر"، حتَّى قال:"بجُمعة" حتَّى قال:"بيوم"، حتَّى قال:"بساعة"، حتَّى قال:"بفُوَاق". فقلتُ: سبحان الله، أوَلم يَقُلِ اللهُ ﷿: ﴿وَلَيْسَتِ التَّوْبَةُ لِلَّذِينَ يَعْمَلُونَ السَّيِّئَاتِ حَتَّى إِذَا حَضَرَ أَحَدَهُمُ الْمَوْتُ قَالَ إِنِّي تُبْتُ الآنَ﴾ [النساء: 18] ؟ فقال عبدُ الله: إنما أُحدِّثك بما سمعتُ من رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7664 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنی موت سے ایک سال پہلے توبہ کر لی اس کی توبہ قبول کر لی جائے گی“، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ایک ماہ پہلے“، یہاں تک کہ فرمایا: ”ایک ہفتہ پہلے“، یہاں تک کہ فرمایا: ”ایک دن پہلے“، یہاں تک کہ فرمایا: ”ایک گھنٹہ پہلے“، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اونٹنی کے دو بار دودھ دوہنے کے درمیانی وقفے (یعنی ایک مختصر لمحے) کے برابر پہلے (توبہ کر لی تو قبول ہوگی)۔“ راوی کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: سبحان اللہ! کیا اللہ عزوجل نے یہ نہیں فرمایا: ﴿وَلَيْسَتِ التَّوْبَةُ لِلَّذِينَ يَعْمَلُونَ السَّيِّئَاتِ حَتَّى إِذَا حَضَرَ أَحَدَهُمُ الْمَوْتُ قَالَ إِنِّي تُبْتُ الآنَ﴾ [سورة النساء: 18] ”اور ان لوگوں کے لیے توبہ (کی قبولیت) نہیں ہے جو برائیاں کرتے رہتے ہیں یہاں تک کہ جب ان میں سے کسی کی موت کا وقت آ پہنچتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ اب میں نے توبہ کی“؟ تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تمہیں وہی بیان کر رہا ہوں جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّوْبَةِ وَالْإِنَابَةِ/حدیث: 7857]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف سبق الكلام عليه قريبًا برقم (7854)» [ترقيم الرساله 7857] [ترقيم الشركة 7763] [ترقيم العلميه 7664]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف
← Previous Hadith (7856) Back to Bab Next Hadith → (7858)