☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 7854
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 7854
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الشَّيباني، حَدَّثَنَا محمد بن عبد الوهاب، أخبرنا جعفر بن عَوْن، أخبرنا هشام بن سعد، حَدَّثَنَا زيد بن أسلم، عن عبد الرحمن بن البَيْلماني قال: سمعتُ رجلًا من أصحاب رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول: سمعتُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"مَن تَابَ إلى الله قبلَ أن يموتَ [بيوم] (1) قَبِلَ اللهُ منه". قال: فحدَّثتُ بذلك رجلًا آخر من أصحابِ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، قال: أنت سمعتَ ذلك؟ قلت: نعم، قال: أشهَدُ لسمعتُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"مَن تَابَ إلى الله قبلَ أن يموتَ بنصف يومٍ، قَبِلَ اللهُ منه". قال: فحدَّثتُ بذلك رجلًا من أصحابِ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقال: أنت سمعتَه؟ قال: قلت: نعم، فقال: أشهَدُ لسمعتُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"مَن تَابَ إلى الله قبلَ أن يموتَ بضَحْوة، قَبِلَ اللهُ منه". قال: فحدَّثتُ بذلك رجلًا آخرَ من أصحابِ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقال: أنت سمعتَ ذلك؟ قلتُ: نعم، قال: فأشهَدُ لسمعتُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"مَن تَابَ إلى الله قبلَ أن يُغرغِرَ، قَبِلَ اللهُ منه" (2) . هكذا رواه عبد العزيز بن محمد الدَّراوَرْدي عن زيد بن أسلم:
Translation: طلحہ بابر
عبد الرحمن بن بیلمانی کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابہ میں سے ایک شخص کو فرماتے سنا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے مرنے سے ایک دن پہلے بھی اللہ کے حضور توبہ کر لی، اللہ اس کی توبہ قبول فرما لے گا“۔ انہوں نے کہا: پھر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ایک دوسرے صحابی سے اس کا ذکر کیا تو انہوں نے پوچھا: کیا تم نے خود یہ سنا ہے؟ میں نے کہا: ہاں، تو انہوں نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: ”جس نے مرنے سے آدھا دن پہلے توبہ کر لی، اللہ اس کی توبہ قبول فرما لے گا“۔ راوی کہتے ہیں: پھر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ایک اور صحابی سے اس کا ذکر کیا، انہوں نے پوچھا: کیا تم نے یہ سنا ہے؟ میں نے کہا: ہاں، تو انہوں نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: ”جس نے مرنے سے ایک پہر (ضحوہ) پہلے توبہ کر لی، اللہ اس کی توبہ قبول فرما لے گا“۔ راوی کہتے ہیں: پھر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ایک اور صحابی سے اس کا ذکر کیا، انہوں نے پوچھا: کیا تم نے یہ سنا ہے؟ میں نے کہا: ہاں، تو انہوں نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: ”جس نے غرغرہ (موت کی ہچکی) شروع ہونے سے پہلے توبہ کر لی، اللہ اس کی توبہ قبول فرما لے گا۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّوْبَةِ وَالْإِنَابَةِ/حدیث: 7854]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لضعف عبد الرحمن بن البيلماني، ومع ضعفه نفى صالح جزرة سماعه من أحد من الصحابة غير سُرَّق، وهشام بن سعد» [ترقيم الرساله 7854] [ترقيم الشركة 7760]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف لضعف عبد الرحمن بن البيلماني
Grade: إسناده ضعيف لضعف عبد الرحمن بن البيلماني
← Previous Hadith (7853) Back to Bab Next Hadith → (7855)