حَدَّثَنَا أبو العباس محمد بن يعقوب، أخبرنا العباس بن الوليد بن مَزْيَد البَيروتي، حَدَّثَنَا محمد بن شعيب بن شابُور، حَدَّثَنَا محمد بن [أبي] مسلم [عن أبيه] (3) عن عطاء بن أبي رباح، عن أبي هريرة: أن فتًى من أبناء المهاجرين أتى رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقال: يا رسولَ الله، استغفِرْ لي، فتشاغلَ عنه رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فردَّدَ ذلك على رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم ثلاثَ مرّات، فلما رأى أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم لا يَستغفرُ له، قال الفتى بينَ يدي رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم ثلاث مرّات: اللهمَّ اغْفِرْ لي، اللهمَّ اغْفِرْ لي، اللهمَّ اغْفِرْ لي، فإنَّ رسولَكَ لم يَستغفِرْ لي، فلما انصرفَ الفتى نزلَ جبريل ﵇ إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، فقال: يا رسولَ الله، هلَّا استغفرتَ للفتى، فإنَّ الله قد غَفَرَ له، فالحَقْه حتَّى تُعلِمَه أنَّ الله قد غَفَرَ له، وقُل له يَستغفِرْ لك، فأحضرَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم في أَثَره حتَّى لَحِقَه، فلمَّا لحِقَه قال:"يا فتى، إنَّ الله ﷿ قد غَفَرَ لك، فاستغفِرْ لي" فقال الفتى: اللهم أستغفِرُكَ لرسولِك، اللهمَّ إني أستغفرُك لرسولِك ونبيِّك كما غفرتَ لي، إنَّك واسعُ المغفرة، وأنت أرحمُ الراحمين (1) .
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مہاجرین کے بیٹوں میں سے ایک نوجوان رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! میرے لیے مغفرت کی دعا فرمائیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کسی کام میں مصروف تھے، اس نے تین بار اپنی بات دہرائی، جب اس نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کے لیے استغفار نہیں فرما رہے تو اس نوجوان نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے تین بار یہ کہا: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي، فَإِنَّ رَسُولَكَ لَمْ يَسْتَغْفِرْ لِي» ”اے اللہ! مجھے معاف فرما دے، اے اللہ! مجھے معاف فرما دے، اے اللہ! مجھے معاف فرما دے کیونکہ تیرے رسول نے میرے لیے مغفرت کی دعا نہیں فرمائی“، جب وہ نوجوان چلا گیا تو جبرائیل علیہ السلام رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس نازل ہوئے اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! آپ نے اس نوجوان کے لیے استغفار کیوں نہ کیا؟ اللہ نے تو اسے معاف فرما دیا ہے، پس آپ اس کے پیچھے جائیں یہاں تک کہ اسے بتا دیں کہ اللہ نے اسے معاف کر دیا ہے اور اسے کہیں کہ وہ آپ کے لیے مغفرت کی دعا کرے، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کے پیچھے تیزی سے تشریف لے گئے یہاں تک کہ اسے پا لیا، جب اسے ملے تو فرمایا: ”اے نوجوان! بے شک اللہ عزوجل نے تمہیں معاف فرما دیا ہے، اب تم میرے لیے مغفرت کی دعا کرو“، تو اس نوجوان نے کہا: «اللَّهُمَّ أَسْتَغْفِرُكَ لِرَسُولِكَ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْتَغْفِرُكَ لِرَسُولِكَ وَنَبِيِّكَ كَمَا غَفَرْتَ لِي، إِنَّكَ وَاسِعُ الْمَغْفِرَةِ، وَأَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ» ”اے اللہ! میں تیرے رسول کے لیے تجھ سے مغفرت مانگتا ہوں، اے اللہ! میں تیرے رسول اور تیرے نبی کے لیے تجھ سے مغفرت کا طلبگار ہوں جیسے تو نے مجھے معاف فرمایا، بے شک تو وسیع مغفرت والا اور سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والا ہے“۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّوْبَةِ وَالْإِنَابَةِ/حدیث: 7847]
تخریج الحدیث
«باطل منكر، وهذا إسناد فيه محمد بن أبي مسلم مجهول كما قال المصنّف، وذكره الحافظ ابن حجر في "اللسان" وقال عنه: جاء في إسناد بمتن يتبيَّن بطلانه من سياقه، قلنا: وأبوه كذلك لا يعرف، ولم نقف على أحد خرَّجه غير الحاكم» [ترقيم الرساله 7847] [ترقيم الشركة 7754]
الحكم على الحديث
باطل منكر
Grade: باطل منكر