أخبرنا أبو عبد الله الصَّفَّار، حَدَّثَنَا أبو بكر بن أبي الدُّنيا، حَدَّثَنَا سليمان بن عبد الجبار، حَدَّثَنَا همَّام وحمَّاد بن سَلَمة، قالا: حَدَّثَنَا إسحاق بن عبد الله بن أبي طلحة، عن أنس قال: جاء رجلٌ إلى النَّبِيِّ صلى الله عليه و آله وسلم، فقال: يا رسول الله، أصبتُ حدًّا، قال: فلم يسأله عنه، وأُقيمتِ الصلاةُ، فصلَّى النَّبِيّ صلى الله عليه و آله وسلم، فلمَّا فَرَغَ من صلاته قال: يا رسولَ الله، أصبتُ حدًّا، فأقِمْ فيَّ كتابَ الله، قال:"صلَّيتَ معنا الصلاةَ؟" قال: نعم، قال:"قد غُفِرَ لك" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7648 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! مجھ سے حد (کا گناہ) سرزد ہو گیا ہے، راوی کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے اس کے متعلق کچھ دریافت نہیں فرمایا، پھر نماز قائم کی گئی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نماز پڑھائی، جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو اس نے پھر عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! مجھ سے حد والا گناہ ہو گیا ہے، پس مجھ پر اللہ کی کتاب (کی حد) نافذ فرما دیجیے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم نے ہمارے ساتھ نماز پڑھی ہے؟“ اس نے کہا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں معاف کر دیا گیا ہے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّوْبَةِ وَالْإِنَابَةِ/حدیث: 7840]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد رجاله ثقات وظاهره الاتصال إلّا أنَّ سليمان بن عبد الجبار» [ترقيم الرساله 7840] [ترقيم الشركة 7747] [ترقيم العلميه 7648]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح