حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبَّار، حدثنا يونس بن بُكَير، عن ابن إسحاق، حدثني محمد بن عبد الله بن قيس بن مَخْرَمة، عن الحسن بن محمد بن علي [عن أبيه] (1) عن جدِّه عليِّ بن أبي طالب قال: سمعتُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"ما هَمَمْتُ بما كان أهلُ الجاهليّة يَهُمَّون به إِلَّا مَرَّتين مِن الدَّهر، كلاهما يَعصِمُني اللهُ تعالى منهما: قلتُ ليلةً لفتًى كان معي من قُريش في أعلى مكةَ في أغنامٍ لأهلِها تَرْعَى: أَبْصِرْ لي غنمي حتى أسمُرَ هذه الليلةَ بمكةَ كما يَسمُرُ الفِتيانُ، قال: نَعَمْ، فخرجتُ، فلما جئتُ أدنَى دارٍ من دُور مكةَ، سمعتُ غِناءً وصوت دُفوف وزَمِيرًا، فقلتُ: ما هذا؟ قالوا: فلانٌ تزوَّج فلانةَ؛ لرجل من قريش تزوَّج امرأةً، فلَهَوتُ بذلك الغِناء (2) وذلك الصوتِ حتى غَلَبَتْني عَيْني، فنمتُ فما أيقَظَني إلَّا مسُّ الشَّمس، فرجعتُ فسمعتُ مثلَ ذلك، فقيل لي مثلُ ما قيل لي، فلهوتُ بما سمعتُ [حتى] غلبَتْني عيني، فما أيقَظَني إلَّا مَسُّ الشَّمس، ثم رجعتُ إلى صاحبي، فقال: ما فعلتَ؟ فقلتُ: ما فعلتُ شيئًا" قال رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم:"فوالله ما هَمَمتُ بعدَها بسوءٍ ممّا يَعمَلُ أهلُ الجاهلية حتى أكرَمَني اللهُ تعالى بنُبوّتِه" (3) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7619 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”میں نے زمانہ جاہلیت کے لوگوں والے کاموں کا کبھی ارادہ نہیں کیا سوائے زندگی میں دو مرتبہ کے، اور ان دونوں مرتبہ اللہ تعالیٰ نے مجھے ان سے محفوظ رکھا۔ ایک رات میں نے قریش کے ایک نوجوان سے، جو مکہ کے بالائی علاقے میں اپنے گھر والوں کی بکریاں چرانے میں میرے ساتھ تھا، کہا: میری بکریوں کی نگرانی کرنا تاکہ میں آج کی رات مکہ میں جا کر اسی طرح قصہ گوئی کی محفلوں میں شرکت کروں جیسے دوسرے نوجوان کرتے ہیں۔ اس نے کہا: ٹھیک ہے، چنانچہ میں نکلا۔ جب میں مکہ کے سب سے قریبی گھر کے پاس پہنچا تو میں نے گانے بجانے، دف کی آواز اور بانسری کے سر سنے۔ میں نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ لوگوں نے بتایا: قریش کے ایک شخص کی فلاں عورت سے شادی ہو رہی ہے۔ میں اس گانے اور آواز کی محفل میں مگن ہو گیا یہاں تک کہ میری آنکھ لگ گئی اور میں سو گیا، مجھے سورج کی حدت نے ہی بیدار کیا۔ میں (اگلے دن) واپس گیا تو میں نے پھر ویسے ہی آوازیں سنیں اور مجھے ویسا ہی بتایا گیا، میں پھر اسے سننے میں مشغول ہوا یہاں تک کہ مجھ پر نیند غالب آ گئی اور مجھے سورج کی گرمی نے ہی جگایا۔ پھر میں اپنے ساتھی کے پاس واپس پہنچا تو اس نے پوچھا: تم نے کیا کیا؟ میں نے کہا: میں نے کچھ نہیں کیا۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”خدا کی قسم! اس کے بعد میں نے کبھی اہل جاہلیت والے کسی برے کام کا ارادہ نہیں کیا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے نبوت کے اعزاز سے سرفراز فرمایا۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّوْبَةِ وَالْإِنَابَةِ/حدیث: 7811]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن من أجل ابن إسحاق» [ترقيم الرساله 7811] [ترقيم الشركة 7718] [ترقيم العلميه 7619]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن