☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 7803
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 7803
أخبرناه أبو جعفر محمد بن علي الشَّيباني بالكوفة، حدثنا أحمد بن حازم (1) بن أبي غَرَزة، حدثنا عبيد الله بن موسى وأبو نُعيم، قالا: حدثنا عُبيد الله بن إياد بن لَقِيط، حدثنا إياد، عن البَرَاء بن عازب قال: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"كيف تقولون بفَرَح رجلٍ انفلتَتْ راحلتُه تجُرُّ زِمامَها بأرض قَفْرٍ ليس بها طعامٌ ولا شرابٌ، وعليها له طعامٌ وشرابٌ، فطَلَبها حتى شقَّ عليه، ثم مرَّتْ بجذْلِ شجرةٍ فتعلَّق زِمامُها، فوجدَها معلَّقةً به؟" قلنا: شديدٌ يا رسولَ الله، قال:"أمَا واللهِ، اللهُ أشدُّ فَرَحًا بتوبة عبدِه من الرَّجل براحلتِه" (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7611 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا اس شخص کی خوشی کے بارے میں کیا خیال ہے جس کی سواری کسی بیابان زمین میں جہاں نہ کھانا ہو نہ پانی، اپنی لگام گھسیٹتی ہوئی بھاگ جائے جبکہ اس کا سارا کھانا پینا اسی پر لدا ہو، وہ اسے ڈھونڈتے ڈھونڈتے نڈھال ہو جائے، پھر وہ سواری کسی درخت کے تنے کے پاس سے گزرے اور اس کی لگام وہاں پھنس جائے اور وہ اسے وہاں بندھا ہوا پا لے؟“ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! اسے بہت زیادہ خوشی ہوگی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”آگاہ رہو! اللہ کی قسم، اللہ تعالیٰ کو اپنے بندے کی توبہ پر اس شخص کی اپنی سواری ملنے والی خوشی سے بھی کہیں زیادہ خوشی ہوتی ہے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّوْبَةِ وَالْإِنَابَةِ/حدیث: 7803]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 7803] [ترقيم الشركة 7710] [ترقيم العلميه 7611]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (7802) Back to Bab Next Hadith → (7804)