☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 7802
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 7802
أخبرني أبو العباس محمد بن أحمد المحبوبي، حدثنا الفضل بن عبد الجبَّار، حدثنا النَّضر بن شُميل بن خَرَشَة بن يزيد، حدثنا حماد بن سَلَمة، عن سِمَاك بن حرب، عن النُّعمان بن بَشير أنَّه سمعه يقول: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"ما يسافرُ رجلٌ في أرضٍ تَنُوفةٍ فقال تحتَ شجرة، ومعه راحلتُه عليها زادُه وطعامُه، فاستيقظ وقد أفلتَتْ راحلتُه، فعَلَا شَرَفًا فلم يَرَ شيئًا، ثم عَلَا شَرَفًا فلم يَرَ شيئًا، فالتَفَتَ فإذا هو بها تَجُرُّ خِطامَها، فما هو أشدَّ فَرَحًا بها من الله بتوبةِ عبدِه إذا تابَ إليه" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. وشاهدُه حديث البراء بن عازب:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7610 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جب کوئی شخص کسی چٹیل اور خطرناک میدان میں سفر کر رہا ہو اور وہ کسی درخت کے سائے میں سستانے کے لیے رکے، اس کے ساتھ اس کی سواری ہو جس پر اس کا زادِ راہ اور کھانا پینا لدا ہو، پھر وہ سو کر اٹھے تو دیکھے کہ اس کی سواری غائب ہو چکی ہے، وہ (تلاش میں) کسی اونچی جگہ چڑھے مگر اسے کچھ نظر نہ آئے، پھر دوسری اونچی جگہ چڑھے وہاں بھی اسے کچھ دکھائی نہ دے، پھر وہ اچانک مڑ کر دیکھے تو وہ سواری اپنی لگام گھسیٹتی ہوئی اس کے سامنے کھڑی ہو، تو اسے اس سواری کے ملنے پر جتنی شدید خوشی ہوگی، اللہ تعالیٰ کو اپنے بندے کی توبہ پر اس سے بھی کہیں زیادہ خوشی ہوتی ہے جب وہ اس کی بارگاہ میں رجوع کرتا ہے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّوْبَةِ وَالْإِنَابَةِ/حدیث: 7802]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، وهذا إسناد لا بأس برجاله، لكن قد اختلف في رفعه ووقفه على حمّاد بن سلمة وعلى شيخه سماك بن حرب، والراجح وقفه» [ترقيم الرساله 7802] [ترقيم الشركة 7709] [ترقيم العلميه 7610]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره
Grade: صحيح لغيره
← Previous Hadith (7801) Back to Bab Next Hadith → (7803)