أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ، حدثنا إبراهيم بن عبد الله، أخبرنا يزيد بن هارون، أخبرنا همام بن يحيى، عن إسحاق بن عبد الله بن أبي طلحة قال: كان قاصٌّ بالمدينة يُقال له: عبد الرحمن بن أبي عَمْرة، فسمعتُه يقول: سمعتُ أبا هريرة يقول: سمعتُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"إنَّ عبدًا أصابَ ذنبًا، فقال: يا ربِّ، أذنبتُ ذنبًا فاغفِرْ لي، فقال له ربُّه: عَلِمَ عبدي أنَّ له ربًّا يغفِرُ الذنبَ ويأخذُ به، فغفرَ له، ثم مَكَثَ ما شاء اللهُ، ثم أذنب ذنبًا آخر، فقال: يا ربِّ، أذنبتُ ذنبًا فاغفِرْ لي، فقال ربُّه ﷿: عَلِمَ عبدي أنَّ له ربًّا يغفِرُ الذنب ويأخذُ به، قد غفرتُ لعبدي، فلْيَعْمَلْ ما شاءَ، ثم عاد فأذنبَ ذنبًا، فقال: ربِّ اغفِرْ لي ذنبي، فقال الله ﵎: أذنب عبدي ذنبًا فعَلِمَ أنَّ له ربًّا يغفِرُ الذنب ويأخذُ بالذنب، اعمَلْ ما شئتَ قد غفرتُ لك" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7608 - على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”ایک بندے سے گناہ سرزد ہوا تو اس نے عرض کیا: اے میرے رب! مجھ سے گناہ ہو گیا ہے، مجھے معاف فرما دے، تو اس کے رب نے فرمایا: میرے بندے کو یہ علم ہے کہ اس کا ایک رب ہے جو گناہ معاف بھی کرتا ہے اور اس پر پکڑ بھی کرتا ہے، چنانچہ اللہ نے اسے معاف کر دیا، پھر وہ جب تک اللہ نے چاہا (گناہوں سے) رکا رہا، پھر اس سے دوبارہ کوئی گناہ ہوا تو اس نے عرض کیا: اے میرے رب! مجھ سے گناہ ہو گیا ہے مجھے معاف فرما دے، تو اس کے رب عزوجل نے فرمایا: میرے بندے کو علم ہے کہ اس کا ایک رب ہے جو گناہ معاف بھی کرتا ہے اور اس پر پکڑ بھی کرتا ہے، میں نے اپنے بندے کو معاف کر دیا، اب وہ جو چاہے کرے، پھر اس نے تیسری بار گناہ کیا اور عرض کیا: رب! میرا گناہ معاف کر دے، تو اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا: میرے بندے نے گناہ کیا اور اسے یہ علم ہے کہ اس کا ایک رب ہے جو گناہ معاف کرتا ہے اور گناہ پر گرفت بھی کرتا ہے، (اے بندے!) تو جو چاہے کر میں نے تجھے معاف کر دیا ہے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّوْبَةِ وَالْإِنَابَةِ/حدیث: 7800]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 7800] [ترقيم الشركة 7707] [ترقيم العلميه 7608]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح