☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 7799
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 7799
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيه، حدثنا محمد بن بشر بن مَطَر، حدثنا خالد بن خِدَاش الزَّهْراني، حدثنا بشَّار بن الحَكَم، عن ثابت البُناني، عن أنس ابن مالك: أنَّ أبا ذرٍّ الغِفاري بالَ قائمًا، فانتَضَحَ من بَوْلِه على ساقَيْه وقَدَمَيه، فقال له رجلٌ: إنه قد أصابَ من بولك قدمَيْك وساقَيْك، فلم يَرُدَّ عليه شيئًا حتى انتهى إلى دار قوم، فاستوهبهم طَهُورًا، فأخرجوا إليه، فتوضأ وغَسَلَ ساقيه وقَدَميه، ثم أقبلَ على الرَّجل، فقال: ماذا قلتَ؟ فقال: أمَّا الآنَ فقد فعلت فقال أبو ذرٍّ: هذا دواءُ هذا، دواءُ الذُّنوب أن تستغفرَ الله ﷿ (1) . هذا وإن كان موقوفًا، فإنَّ إسناده صحيح عن أنس عن أبي ذر، وهذا موضعُه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7607 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے کھڑے ہو کر پیشاب کیا، تو ان کے پیشاب کے کچھ چھینٹے ان کی پنڈلیوں اور قدموں پر پڑ گئے، ایک شخص نے ان سے کہا کہ آپ کے پیشاب کے چھینٹے آپ کے قدموں اور پنڈلیوں پر لگ گئے ہیں، انہوں نے اسے کوئی جواب نہ دیا یہاں تک کہ وہ ایک قوم کے گھر پہنچے اور ان سے وضو کا پانی مانگا، انہوں نے پانی پیش کیا تو انہوں نے وضو کیا اور اپنی پنڈلیاں اور قدم دھوئے، پھر اس شخص کی طرف متوجہ ہو کر پوچھا: تم نے کیا کہا تھا؟ اس نے کہا: اب تو آپ نے (دھو کر) وہ کام کر لیا ہے، تو سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اس (ظاہری ناپاکی) کا علاج یہی ہے، اور گناہوں کا علاج یہ ہے کہ تم اللہ عزوجل سے مغفرت طلب کرو۔“
یہ روایت اگرچہ موقوف ہے، لیکن اس کی سند سیدنا انس سے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہما تک صحیح ہے، اور یہی اس کا (مناسب) مقام ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّوْبَةِ وَالْإِنَابَةِ/حدیث: 7799]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف جدًا، من أجل بشار بن الحكم» [ترقيم الرساله 7799] [ترقيم الشركة 7706] [ترقيم العلميه 7607]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف جدًا
Grade: إسناده ضعيف جدًا
← Previous Hadith (7798) Back to Bab Next Hadith → (7800)