☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 7731
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 7731
حدثنا أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثنا أبي، حدثنا محمد بن جعفر، حدثنا شُعبة، عن عاصم بن كُلَيب، عن أبيه، عن رجلٍ من مُزَينة أو جُهَينة، قال: كان أصحابُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم إذا كان قبلَ الأضحى بيومٍ أو يومينِ أعطَوا جَذَعينٍ وأخذوا ثَنيًّا، فقال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"إنَّ الجَدْعَةَ تُجزئُ مما تُجزئُ منه الثَّنِيَّةُ" (2) .
هذا حديث مختلَف فيه على عاصم بن كُليب، وهو ممن لم يُخرِّجاه الشيخان ﵄، وقد اشترطتُ لنفسي الاحتجاجَ به، والحديثُ عندي صحيحٌ بعد أن أجمَعوا على ذكر الصحابيِّ فيه، ثم سمَّاه إمامُ الصَّنْعة سفيانُ بن سعيد الثَّوري ﵁.
Translation: طلحہ بابر
عاصم بن کلیب اپنے والد سے اور وہ قبیلہ مزینہ یا جہینہ کے ایک شخص سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابہ قربانی سے ایک یا دو دن پہلے (بڑے جانور کے بدلے) دو جذعہ (بھیڑ کے چھ ماہ کے بچے) دے کر ایک ثنی (دو سالہ جانور) لے لیا کرتے تھے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک جذعہ وہی کفایت کرتا ہے جو ثنی کفایت کرتا ہے۔“
یہ ایک ایسی حدیث ہے جس میں عاصم بن کلیب پر اختلاف ہے اور یہ ان احادیث میں سے ہے جنہیں شیخین نے روایت نہیں کیا، تاہم میں نے اسے بطور حجت پیش کرنے کی شرط رکھی ہے، اور میرے نزدیک یہ حدیث صحیح ہے کیونکہ صحابی کا ذکر کرنے پر سب کا اتفاق ہے، پھر فنِ حدیث کے امام سفیان ثوری نے ان کا نام بھی واضح کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 7731]
تخریج الحدیث
«إسناده قوي من أجل عاصم بن كليب وأبيه» [ترقيم الرساله 7731] [ترقيم الشركة 7639]
الحكم على الحديث
إسناده قوي
Grade: إسناده قوي
← Previous Hadith (7730) Back to Bab Next Hadith → (7732)