أخبرنا أبو الحسن علي بن محمد بن عُقْبة الشَّيباني بالكوفة، حدثنا إبراهيم بن إسحاق الزُّهْري، حدثنا محمد ويَعْلى ابنا عُبيد، قالا: حدثنا الأعمش، عن أبي سفيان، عن جابر قال: كان عند أُمِّ المؤمنين عائشةَ صبِيٌّ يَقطُرُ مَنْخِراهُ دمًا، فدخل رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"ما شأنُ هذا الصبيِّ؟" قالت: به العُذْرةُ، فقال:"وَيحَكُنَّ يا معشرَ النساءِ، لا تَقتُلنَ أولادَكنَّ، وأيُّ امرأةٍ بصبيِّها عُذرةٌ أو وَجِعَ رأسُه، فلتأخُذُ قُسْطًا هنديًّا"، قال: وأمر عائشةَ، ففعلت ذلك، فبَرَأَ. (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم ولم يُخرجاه. وقد أخرج البخاري أيضًا حديثَ الزُّهْري عن عُبيد الله بن عبد الله عن أُمِّ قيس بنت مِحصَن بنحو هذا مختصرًا (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7456 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس ایک بچہ تھا جس کے نتھنوں سے خون بہہ رہا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تشریف لائے اور پوچھا: ”اس بچے کو کیا ہوا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: اسے «العُذْرةُ» (گلے کی بیماری) ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا برا ہو اے عورتوں کی جماعت! اپنے بچوں کو قتل نہ کرو، جس عورت کے بچے کو گلے کی بیماری ہو یا سر میں درد ہو، اسے چاہیے کہ ’قسط ہندی‘ لے،“ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عائشہ رضی اللہ عنہا کو (علاج کا) حکم دیا، انہوں نے ایسا ہی کیا تو وہ بچہ تندرست ہو گیا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، جبکہ امام بخاری نے بھی زہری کی روایت سے ام قیس بنت محصن کے حوالے سے اس طرح کی حدیث اختصار کے ساتھ روایت کی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 7644]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد قوي من أجل أبي سفيان: وهو طلحة بن نافع» [ترقيم الرساله 7644] [ترقيم الشركة 7552] [ترقيم العلميه 7456]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح