☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 7561
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 7561
حَدَّثَنَا أبو العباس محمد بن يعقوب، حَدَّثَنَا محمد بن إسحاق الصَّغَاني، حَدَّثَنَا عبد الله بن يوسف التِّنِّيسي، حَدَّثَنَا محمد بن المهاجِر، أخبرني العباس بن سالم اللَّخْمي، عن أبي سلَّام الأسود، قال: بلغَ عمرَ بنَ عبد العزيز أنه يُحدِّث عن ثوبانَ حديثَ أبي الأحوص، قال: فبَعَثَ إليه، فحُمِلَ على البَريد، قال: فلما انتهى إليه فدخل عليه سَلَّم، وقال: يا أميرَ المؤمنين، لقد شَقَّ على رِجْلَيَّ مَرْكَبي من البَريد، قال: فقال عمرُ كالمتوجِّع: ما أرَدْنا المَشقَّةَ عليك يا أبا سلَّام، ولكن بَلَغني حديثٌ تُحدِّثه عن ثَوْبان عن نبيِّ الله صلى الله عليه و آله وسلم في الحوض، فأحببتُ أن تُشافِهَني به مشافهةً، قال أبو سلَّام: سمعتُ ثوبان يقول: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"حَوْضِي مَا بينَ عَدَنٍ إِلَى عَمَّانِ البَلْقاءِ، ماؤُه أشدُّ بياضًا من اللبن وأحلى من العَسَل، وأَكاوِبُه عددُ النُّجوم، مَن شَرِبَ منه شَرْبةً لم يَظمَأْ بعدها أبدًا، أولُ الناس وُرودًا عليه فقراءُ المهاجرين الشُّعْثُ رؤوسًا، الدُّنْسُ ثِيابًا، الذين لا يَنكِحون المنعَّمات، ولا تُفتَحُ لهم السُّدَد". قال: فقال عمرُ: لكني قد نَكَحتُ المنعَّماتِ، فاطمةَ بنتَ عبد الملك، وفُتِحَتْ [لي] (1) السُّدَد، ولا جَرَمَ أني لا أغسِلُ رأسي حتَّى يَشعَثَ، ولا ثوبي الذي يَلِي جسدي حتَّى يَتَّسِخَ (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7374 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
ابو سلام اسود سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کو یہ بات پہنچی کہ وہ سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ کے واسطے سے حوضِ کوثر کی حدیث بیان کرتے ہیں، تو انہوں نے ان کی طرف پیغام بھیجا اور انہیں ڈاک کے گھوڑے «البريد» پر لایا گیا۔ جب وہ پہنچے اور سلام کر کے داخل ہوئے تو عرض کیا: اے امیر المومنین! ڈاک کی سواری نے میری ٹانگوں پر بڑی مشقت ڈالی ہے۔ عمر بن عبدالعزیز نے دردمندی سے فرمایا: اے ابو سلام! ہمارا مقصد آپ کو مشقت میں ڈالنا نہیں تھا، لیکن مجھے ایک حدیث پہنچی تھی جو آپ سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ کے واسطے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حوضِ کوثر کے متعلق بیان کرتے ہیں، تو میں نے پسند کیا کہ میں اسے بالمشافہ (براہِ راست) آپ کی زبانی سنوں۔ ابو سلام نے کہا: میں نے سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میرا حوض عدن سے عمانِ بلقاء تک (کی مسافت جتنا) وسیع ہے، اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے، اس کے جام ستاروں کی تعداد کے برابر ہیں، جو اس میں سے ایک گھونٹ پی لے گا اسے کبھی پیاس نہیں لگے گی، وہاں سب سے پہلے پہنچنے والے فقراء مہاجرین ہوں گے جن کے سروں کے بال بکھرے ہوئے اور کپڑے میلے ہوں گے، وہ جو آسودہ حال و ناز و نعم والی عورتوں سے نکاح نہیں کر پاتے اور جن کے لیے (بڑے لوگوں کے) دروازے نہیں کھولے جاتے۔“ (یہ سن کر) سیدنا عمر بن عبدالعزیز نے فرمایا: لیکن میں نے تو ناز و نعم والی فاطمہ بنت عبدالملک سے نکاح کر لیا ہے اور میرے لیے دروازے بھی کھولے جاتے ہیں، اب میں اپنا سر تب تک نہیں دھوؤں گا جب تک وہ پراگندہ نہ ہو جائے اور نہ ہی وہ کپڑا جو میرے جسم کے ساتھ مس ہوتا ہے (تب تک دھوؤں گا) جب تک وہ میلا نہ ہو جائے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 7561]
تخریج الحدیث
«صحيح دون قوله: "أول الناس ورودًا … إلخ"، وهذا إسناد ضعيف، العباس بن سالم اللخمي لم يسمع من أبي سلام الأسود، واسمه ممطور، كما في رواية ابن ماجه، وأبو سلام لم يسمع كذلك من ثوبان فيما قاله جمع من الأئمة، والأسانيد التي وقع فيها التصريح بسماعه من ثوبان، إما منقطعة وإما ضعيفة» [ترقيم الرساله 7561] [ترقيم الشركة 7470] [ترقيم العلميه 7374]
الحكم على الحديث
صحيح دون قوله: "أول الناس ورودًا … إلخ"
Grade: صحيح دون قوله: "أول الناس ورودًا … إلخ"
← Previous Hadith (7560) Back to Bab Next Hadith → (7562)