☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 7556
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 7556
حَدَّثَنَا علي بن حَمْشاذَ العدل، حَدَّثَنَا محمد بن شاذان الجَوهَري، حَدَّثَنَا سعيد بن سليمان الواسطي، حَدَّثَنَا الليث بن سعد، عن هشام بن سعد، عن زيد بن أسلم، عن عطاء بن يسار قال: قال جابر: خرجنا مع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم في بعض مَغازيهِ، فخرج رجلٌ في ثوبين مُنْخِرِقَينِ يريد أن يَسُوقَ بالإبل، فقال له رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"ما له ثَوْبانِ غيرُ هذا (1) ؛" قيل: إِنَّ في عَيْبتِه ثوبين جديدين، قال:"ايتُونِ بعَيْبتِه"، ففتحها، فإذا فيها ثوبانِ، فقال للرجل:"خُذْ هذينِ فَالْبَسْهما وأَلْقِ المُنخرِقَين" ففعل، ثم ساق بالإبل، فنظر رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم في أثره كالمتعجِّب من بُخلِه على نفسه بالثوبين، فقال له:"ضربَ الله عُنقَكَ" فالْتَفتَ إليه الرجلُ، فقال:"في سبيلِ الله"، فقُتل يوم اليَمَامة (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، فقد احتجَّ في غير موضع بهشام بن سعد، ولم يُخرجاه، إلَّا أنَّ الحديث عند مالك عن زيد بن أسلم عن جابر:
Translation: طلحہ بابر
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ ایک غزوے میں نکلے، ایک شخص دو پھٹے پرانے کپڑوں میں نکلا جو اونٹ ہانکنا چاہتا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کے متعلق دریافت فرمایا: ”کیا اس کے پاس ان کے علاوہ دو (کپڑے) اور نہیں ہیں؟“ عرض کیا گیا: اس کے تھیلے میں دو نئے کپڑے موجود ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا تھیلا میرے پاس لاؤ۔“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے کھولا تو اس میں دو کپڑے تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس شخص سے فرمایا: ”یہ دونوں پکڑو اور انہیں پہن لو اور ان پھٹے پرانوں کو پھینک دو۔“ اس نے ایسا ہی کیا اور اونٹ ہانکنے لگا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کے پیچھے اس طرح دیکھتے رہے جیسے اس کے اپنے نفس پر اس بخل سے تعجب کر رہے ہوں، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تمہاری گردن مارے۔“ تو وہ شخص آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی طرف متوجہ ہوا اور عرض کیا: (اے اللہ کے رسول! کیا) اللہ کی راہ میں؟ تو وہ یمامہ کی جنگ میں شہید کر دیے گئے۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے کیونکہ انہوں نے کئی مقامات پر ہشام بن سعد سے استدلال کیا ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، البتہ امام مالک کے ہاں یہ حدیث زید بن اسلم کے واسطے سے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 7556]
تخریج الحدیث
«حديث حسن، هشام بن سعد حديثه حسن في المتابعات والشواهد، ولا سيما في روايته عن زيد بن أسلم، فهو أوثق الناس فيه كما قال أبو داود، وقد توبع» [ترقيم الرساله 7556] [ترقيم الشركة 7465]
الحكم على الحديث
حديث حسن
Grade: حديث حسن
← Previous Hadith (7555) Back to Bab Next Hadith → (7557)