☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 7555
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 7555
أخبرنا مُكرَم بن أحمد القاضي ببغداد، حَدَّثَنَا محمد بن عيسى المَدائني، حَدَّثَنَا عمر بن يونس بن القاسم اليَمَامي، حَدَّثَنَا عِكْرمة بن عمّار العِجلي، حدثني أبو زُمَيل، حدثني عبد الله بن الدُّؤَل، حدثني عبد الله بن عباس قال: لما خرجتِ الحَرُوريَّةُ اجتمعوا في دارٍ وهُم (1) ستةُ آلاف، أتيتُ عليًّا فقلتُ: يا أميرَ المؤمنين، أبرِدْ بالصلاة، لعلِّي آتي هؤلاء القومَ فأُكلِّمَهم، قال: إنِّي أخافُ عليك، قال: قلتُ: كلّا، قال: فخرجتُ إليهم ولبستُ أحسن ما يكون من حُلَلِ اليمن - قال أبو زُميل: وكان ابن عباس جميلًا جهيرًا - قال ابن عَبَّاس: فأتيتُهم وهم مجتمِعون في دارٍ وهم قائلون، فسلَّمتُ عليهم، قالوا: مرحبًا بك يا ابنَ عباس، فما هذه الحُلَّة؟ قلتُ: ما تَعِيبُون عليَّ، لقد رأيتُ على رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم أحسنَ ما يكون من الحُلَل، وقرأتُ ﴿قُلْ مَنْ حَرَّمَ زِينَةَ اللَّهِ الَّتِي أَخْرَجَ لِعِبَادِهِ، وَالطَّيَّبَاتِ مِنَ الرِّزْقِ﴾ [الأعراف: 32] ؛ ثم ذكر مناظرةَ ابن عباس المشهورة معهم (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7368 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب حروریہ (خوارج) نکلے تو وہ ایک گھر میں جمع ہوئے اور وہ چھ ہزار تھے، میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور عرض کیا: اے امیر المومنین! نماز کو ذرا ٹھنڈا کر کے (تاخیر سے) پڑھیں تاکہ میں ان لوگوں کے پاس جا کر ان سے بات کروں۔ انہوں نے کہا: مجھے آپ کے متعلق اندیشہ ہے۔ میں نے کہا: ہرگز نہیں، (ابوزمیل کہتے ہیں کہ) ابن عباس رضی اللہ عنہما خوبصورت اور بلند آواز والے تھے، ابن عباس کہتے ہیں کہ میں یمن کے بہترین لباس زیب تن کر کے ان کے پاس گیا، میں نے انہیں سلام کیا تو انہوں نے کہا: خوش آمدید اے ابن عباس! یہ لباس کیسا ہے؟ میں نے کہا: تم مجھ پر کیا عیب لگاتے ہو؟ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر بہترین لباس دیکھے ہیں، اور میں نے یہ آیت تلاوت کی ﴿قُلْ مَنْ حَرَّمَ زِينَةَ اللَّهِ الَّتِي أَخْرَجَ لِعِبَادِهِ، وَالطَّيَّبَاتِ مِنَ الرِّزْقِ﴾ ”آپ کہئے کہ اللہ کے اس لباس و زینت کو جو اس نے اپنے بندوں کے لیے پیدا کی ہے اور کھانے پینے کی پاکیزہ چیزوں کو کس نے حرام کیا ہے؟“ [سورة الأعراف: 32] پھر انہوں نے ان کے ساتھ اپنا مشہور مناظرہ ذکر کیا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 7555]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف من أجل محمد بن عيسى المدائني، وقد خالف فيه الثقات، فزاد بين أبي زميل» [ترقيم الرساله 7555] [ترقيم الشركة 7464] [ترقيم العلميه 7368]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
← Previous Hadith (7554) Back to Bab Next Hadith → (7556)