حدّثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدّثنا محمد بن هشام بن مَلَّاس النُّمَيريّ، حدّثنا مروان بن معاوية الفَزَاري. وأخبرنا أحمد بن سلمان الفقيه، حدّثنا الحسن بن مُكرَم، حدّثنا يزيد بن هارون؛ قالا: حدّثنا بَهْز بن حَكيم، عن أبيه، عن جدِّه قال: قلتُ: يا رسولَ الله، عوراتُنا ما نأتي منها، وما نَذَرُ؟ قال:"احفَظ عورتَك إلَّا من زوجتِك، أو ما مَلَكَت يمينُك" قلت: أرأيتَ إنْ كان قومٌ بعضُهم فوق بعض؟ قال:"إن استطعتَ أن لا يراها أحدٌ، فلا يَرَيَنَّها" قلت: أرأيتَ إنْ كان أحدُنا خاليًا؟ قال:"فالله أحقُّ أن يُستحيَى منه" ووضع يدَه على فَرْجِه (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7358 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا بہز بن حکیم اپنے والد اور وہ اپنے دادا (سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہماری ستر پوشی کے متعلق کیا حکم ہے، ہم اس میں سے کیا چھپائیں اور کیا چھوڑ دیں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرو سوائے اپنی بیوی کے یا اس کے جو تمہاری ملکیت میں ہو (لونڈی)۔“ میں نے عرض کیا: بتائیے کہ اگر لوگ ایک دوسرے کے ساتھ ملے ہوئے (بھیڑ میں) ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم اس کی طاقت رکھتے ہو کہ اسے کوئی نہ دیکھ سکے تو کوئی بھی اسے ہرگز نہ دیکھے۔“ میں نے عرض کیا: بتائیے اگر ہم میں سے کوئی تنہا ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اس بات کا زیادہ حقدار ہے کہ اس سے حیا کی جائے۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا ہاتھ اپنی شرمگاہ پر رکھا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ اللِّبَاسِ/حدیث: 7545]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن» [ترقيم الرساله 7545] [ترقيم الشركة 7454] [ترقيم العلميه 7358]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن